Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
31 - 475
 کے پاس جاؤ  اور کہو کہ اپنا ہاتھ روک لیں۔“ وہ شخص حضرتِ خالد بن ولیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس آکر کہنے لگا:اللہعَزَّ  وَجَلَّکےنبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایاہے:’’جس پربھی قدرت پاؤاسےقتل کردو۔“
چنانچہ حضرتِ سیِّدُناخالدبن ولیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے70آدمی قتل کردیئے۔ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر معاملہ عرض کیا توآپ نے حضرتِ خالدبن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکوبلاکر ارشاد فرمایا:’’ کیا میں نے تمہیں قتل سے منع نہ کیا تھا؟‘‘عرض کی:فلاں شخص نے مجھ تک یہ پیغام پہنچایا کہ تمہیں جس پر قدرت ہو اسے قتل کردو۔آپ نے  اس شخص کو بلا کر پوچھا:’’ کیا میں نے تجھے منع کرنے کا حکم نہ دیا تھا؟‘‘اس نے عرض کی:’’آپ نے ایک چیز کا ارادہ فرمایا اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے بھی ایک چیز کا ارادہ فرمایااوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ارادہ آپ کے ارادے پر غالب آگیا پس جو ہو گیا مجھے اسی کی طاقت تھی(یعنی میری تقدیر غالب آگئی)۔‘‘آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سکوت فرمایا اور اس کی بات کا کوئی جواب نہ دیا۔(1)
جنت کی بشارت:
(4629)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: جبرسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے طائف کامحاصرہ فرمایا تو قلعہ سے ایک شخص نکلااورایک صحابی کو اٹھاکر لے جانا چاہا ، مالک کوثر وجنتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:جواسےنجات دلائےگااس کےلئےجنت ہے۔حضرتِ سیِّدُنا عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکھڑے ہوئے اورجانے لگے توآپ نےارشادفرمایا:جاؤ!حضرتِ جبرائیل اورحضرتِ میکائیل عَلَیْہِمَاالسَّلَام تمہارے ساتھ ہیں۔چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے دونوں کو ایک ساتھ اٹھایا اور حضور نبی پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے سامنے لا کھڑا کیا۔(2)
طاعت وعبادت پراجرت لینے کاحکم:
(4630)…حضرتِ سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاروایت کرتے ہیں کہ معلِّم کائنات،شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:’’مَنْ اَخَذَعَلَی الْقُرْاٰنِ تَعَجَّلَ حَسَنَاتِہٖ فِی الدُّنْـیَا وَالْقُرْاٰنُ یُخَاصِمُہٗ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب البیوع،باب ما قیل فی الصواع ،۲/ ۱۶،حدیث: ۲۰۹۰ مختصرًا …… معجم الکبیر، ۱۱/ ۴۰، حدیث:۱۱۰۰۳ 
2… تاریخ  ابن عساکر، الرقم ۳۱۰۶ ، العباس بن عبد المطلب ...الخ ، ۲۶/ ۳۳۹ بتغیر قلیل