Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
309 - 475
 رکھتے ہیں حالانکہ اس کا مطلب ہے:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت اور عبادت کے بارے میں آگے بڑھ۔
خشیَّتِ الٰہی:
(5556)…حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ لوگوں کو وعظ کرتے ہوئے فرمانے لگے:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سےوہی ڈرتے ہیں جو ہم سے بڑھ کر نیک ہیں جبکہ ہم اس سے ڈرتے ہیں جو ہمارا مالک نہیں، آخر کیا وجہ ہے کہ اطاعت گزار خوف رکھتے ہیں اور نافرمان بے خوف رہتے ہیں؟ ہائے میری ہلاکت !اطاعت گزار توعلم کی وجہ سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا خوف کرتے ہیں جبکہ  نافرمان کم عقلی کی وجہ سے بے خوف ہوتے ہیں۔
خواہِشِ صحابہ پر نُزولِ قرآن:
(5557)…حضرتِ سیِّدُناعون بنعبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:ایک مرتبہ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پراکتاہٹ طاری ہوئی توانہوں نےعرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کوئی بات ارشادفرما دیں۔ اس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے آیت مبارکہ نازل فرمائی: اَللہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیۡثِ کِتٰبًا مُّتَشَابِہًا مَّثَانِیَ ٭ۖ تَقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُوۡدُ الَّذِیۡنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ ۚ ثُمَّ تَلِیۡنُ جُلُوۡدُہُمْ وَ قُلُوۡبُہُمْ اِلٰی ذِکْرِ اللہِ ؕ  (پ۲۳،الزمر:۲۳)	
ترجمۂ کنز الایمان:اللہنے اتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے دہرے بیان والی اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یاد خدا کی طرف رغبت میں۔
	دوسری مرتبہ بھی اکتاہٹ طاری ہوئی تو عرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کوئی ایسی بات ارشاد فرمادیں جو قصص کے علاوہ ہو اور حدیث سے درجے میں اوپر ہو۔ حضرتِ سیِّدُناوکیع عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: ان کی مراد قرآن پاک تھی۔چنانچہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے یہ آیت نازل فرمائی:
الٓرٰ ۟ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیۡنِ ۟﴿۱﴾ اِنَّاۤ اَنۡزَلْنٰہُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّکُمْ تَعْقِلُوۡنَ ﴿۲﴾نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیۡکَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَاۤ اَوْحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ   (پ۱۲،یوسف:۱ تا ۳)	
ترجمۂ کنز الایمان:یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں بے شک ہم نے اسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو ہم تمہیں سب سے اچھا بیان  سناتے ہیں اس لیے کہ ہم نے تمہاری طرف