Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
308 - 475
ہی کافی ہےکہ توخودکودوسروں سےبڑاگمان کرے،صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانفرمایاکرتےتھے:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت کےوقت عاجزی وانکساری اختیار کرو اور نافرمانی  کے خلاف سختی سے ڈٹ جاؤ۔
(5551)…حضرتِ سیِّدُناعون بنعبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:تیرےمتکبرہونےکےلئےاتناہی کافی ہے کہ تو خود کو دوسروں پر فضیلت دے۔
عبادت کی فضیلت:
(5552)…حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایک قوم کو جنت میں داخل فرمائےگااور ان کواتنی نعمتیں عطا فرمائے گا کہ وہ تھک جائیں گےاور کچھ لوگ  ان سے  بلند درجات میں ہوں گے، جب نیچے والے انہیں دیکھیں گے تو پہچان لیں گے اور عرض کریں گے: اے ہمارے ربّ! یہ ہمارے بھائی ہیں، ہم بھی ان کے ساتھ ہوتے تھے، تو نے انہیں کس سبب سے ہم پر فضیلت بخشی؟ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرمائے گا: پرے ہٹو ! جب تم لوگ سیر ہوتے اس وقت یہ لوگ بھوکے ہوتے، جب تم سیراب ہوتے اس وقت یہ لوگ پیاسے ہوتے ، جب تم لوگ سو رہے ہوتے اس وقت یہ لوگ قیام کرتے اور جب تم پست ہو جاتےتو یہ بلند ہو جایا کرتے تھے۔
تین باتیں:
(54-5553)…حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: فقہا ایک دوسرے کو تین نصیحتیں کرتے اور بعض توانہیں ایک دوسرے کو لکھ کر بھیجا کرتے تھے:(۱)…جو آخرت کے لئے عمل کرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی دنیا کے لئے کافی ہو جاتا ہے(۲)…جو اپنے پوشیدہ اعمال کی اصلاح کرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے ظاہری اعمال کی اصلاح فرمادیتاہےاور(۳)…جواللہ عَزَّ  وَجَلَّاوراپنے درمیان تعلق کی اصلاح کرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے اور لوگوں کے درمیان تعلق کی اصلاح فرمادیتا ہے۔
(5555)… اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کافرمان ہے:  وَ لَا تَنۡسَ نَصِیۡبَکَ مِنَ الدُّنْیَا   (پ۲۰،القصص:۷۷)	
ترجمۂ کنز الایمان: اور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول۔
	اس کی تفسیر میں حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:  لوگ اس کو غیرمحل میں