Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
301 - 475
عمل کا سردار:
(5518)...حضرتِ سیِّدُنانوفَل بن ابو فُراترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو فرماتے ہوئے  سنا: ہر شخص کے عمل کا کوئی سردار ہوتا ہےاور میرے عمل کا سردار اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا ذکر ہے۔  
(5519)...حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ذکر کی مجالس دلوں کی شِفا ہے۔
ذِکْرُ اللہکے فضائل:
(5520)...حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا ذکر دلوں کازنگ دور کرتا ہے۔
(22-5521)...حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں: غافل رہنےوالوں میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ذکر کرنے والا ایسا ہے جیسے جنگ سے بھا گنے والوں میں ثابت قدم رہ کر لڑنے والاجبکہ غافل شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ذکر کرنے والوں میں ایسا ہے جیسے ثابت قدم رہ کر لڑنے والوں میں جنگ سے بھاگنے والا۔
(5523)...حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:غافل رہنے والوں میں ذِکْرُ اللہ کرنے والے شخص کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو شکست کے دہانے پر پہنچے لشکر کو شکست سے بچا لے کہ اگر وہ نہ ہوتا تو لشکر ہار جاتا ایسے ہی اگر غافل لوگوں میں ذِکْرُ اللہ کرنے والا نہ ہو تو لوگ ہلاک ہو جائیں۔
(5524)...حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: اگر لوگوں پر کوئی ایسی ساعت آئے جس میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا ذکر نہ کیا گیا ہو تو تمام اہل زمین ہلاک ہو جائیں۔
(5525)...حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ہم حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے پاس آکر ذِکْرُ اللہ  کیا کرتے تھے۔ ایک دن وہ ٹیک لگا کر بیٹھ گئیں تو ان سے کہا گیا:اُمِّ درداء ! لگتا ہے ہم نے آپ کو اکتاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے؟ وہ سیدھی ہو کر بیٹھ گئیں اور فرمایا: کیا یہ سمجھتے ہو کہ تم نے مجھے اکتاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے؟ میں ہر شے میں عبادت تلاش کرتی ہوں اور اہل ذکر کی مجلس سے بڑھ کر میرے دل کی شفا اور میرے نزدیک قابل ترجیح کوئی شے نہیں۔