(4625)… حضرتِ سیِّدُنااِبْنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:میں نے منٰی میں پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکویہ فرماتے سنا :’’اگر اہل اجتماع جان لیتے کہ کس جگہ پر ٹھہرے ہیں تو مغفرت کے بعد اس فضل وکرم پر ضرورخوشیاں مناتے۔‘‘(1)
سب سے اچھی قراءت کس کی؟
(4626)… حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی: لوگوں میں سب سے اچھی قراءت کس کی ہے؟ مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:”مَنْ اِذَاسَمِعْتَہٗ یَقْرَءُرَاَ یْتَ اَنَّہٗ یَخْشَی اللہَ یعنی اس کی جس کی قراءت سن کر تمہیں یہ گمان ہو کہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرتا ہے۔‘‘(2)
(4627)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی اکرم،نُوْرِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:اِنَّ اَحْسَنَ النَّاسِ قِرَاءَۃً مَنْ قَرَءَالْقُرْاٰنَ یَتَحَزَّنُ بِہٖیعنی لوگوں میں سب سے بہترین قراءت کرنے والاوہ ہے جوتلاوت قرآن کے دوران غمگین ہوجائے۔(3)
مکہ کی حرمت اورخوبصورتی کب سے ہے؟
(4628)…حضرتِ سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتےہیں کہ سرکارِمکّہ مکرمہ،سردارِ مدینہ منوَّرہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےزمین و آسمان کی پیدائش کے دن سے اس شہرمکہ کوحرمت والا بنایا ہے،جب سے چاند سورج اورستاروں کو خوبصورتی عطا فرمائی ہے تب سے اس شہر کو خوبصور تی عطا فرمائی ہے۔یہ(جنگ وجدال کے لئے)حرام ہے کہ مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہ ہوا اور میرے لئے بھی دن کی گھڑی بھر کے لئے حلال ہوا پھر حرمت پہلے کی طرح لوٹ آئی۔ کسی نے عرض کی:خالدبن ولید(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)تو ابھی تک قتل عام کر رہے ہیں۔ارشادفرمایا:’’اے فلاں ! خالد بن ولید
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… معجم الکبیر ، ۱۱/ ۴۵ ، حدیث: ۱۱۰۲۲
2… دارمی ، کتاب فضائل القرا ٰن،باب التغنی بالقراٰن،۲/ ۵۶۳،حدیث:۳۴۸۹
3…معجم الکبیر، ۱۱/ ۶،حدیث: ۱۰۸۵۲