ہوا اورعرض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں نے مدینے کے ایک مقام پر ایک عورت کا علاج کیا جس کی وجہ سے مجھے انزال ہو گیا جبکہ میں نے اسے چھوا بھی نہیں۔حضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھ پر پردہ رکھے گا جب تک تو اپنے آپ پر پردہ رکھے گا۔حضورنبیِّ پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس پر کچھ ارشاد نہ فرمایا۔ پھر وہ شخص وہاں سے کھڑا ہوا اور چل دیا، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک شخص کو اس کے پیچھے بھیجا اور اس کو بلوا کر یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی : وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِّنَ الَّیۡلِ ؕ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّاٰتِ ؕ ذٰلِکَ ذِکْرٰی لِلذّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۱۴﴾ۚ (پ۱۲،ھود:۱۱۴)
ترجمۂ کنز الایمان:اور نماز قائم رکھو دن کے دونوں کناروں اور کچھ رات کے حصوں میں بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں یہ نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کو۔
عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا یہ اس شخص کے ساتھ خاص ہے یا تمام لوگوں کے لیے ہے؟پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: تمام لوگوں کے لئے ہے۔(1)
حوض کوثر کیسا ہے؟
(13-5512)...حضرتِ سیِّدُناابن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں: مُلَیْکہ کےدونوں بیٹےبارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ہماری ماں اپنے شوہر کی عزت کرتی تھی اور اولاد پر شفقت کرتی تھی ، مہمانوں کی مہمان نوازی کرتی تھی سوائے اس کے کہ وہ زمانہ جاہلیت میں انتہائی برا کام کرتی تھی، حضور نبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :تمہاری ماں جہنم میں ہے۔ وہ واپس ہوئے اور ان کے چہرے پر اداسی نظر آرہی تھی،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کو بلوایا تو وہ واپس آئے اب ان کے چہرے پر خوشی نظر آرہی تھی اس امید پر کہ شاید کوئی نئی بات ہو گئی ہے۔ توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: میری والدہ بھی تمہاری والدہ کے ساتھ ہے(2)،تو ایک منافق نے کہا: جو اپنی والدہ کے بارے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب التو بة، باب ان الحسنات...الخ ، ص ۱۴۷۷،حدیث:۲۷۶۳
2…شرح الزرقانی علی المَواہبِ اللَّدُنِّیَّۃ،جلد1،صفحہ314پرہے:حافِظ ابْنِ شاہینعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْناپنی کتاب ’’اَلنَّاسِخ وَالْمَنْسُوْخ‘‘میں ذکر کرتےہیں کہ اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسےمروی ہے کہ حَجَّۃُ الْوَداع کے موقع پر حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنی والِدہ ماجِدہ کی قبر کی زیارت کے لئےگئے تواللہ عَزَّ وَجَلَّسے اپنی والدہ ماجدہ کو …