لِّلْعالَمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اپنے مالوں کوزکوٰۃ کےذریعےمحفوظ کرو،اپنی بیماریوں کاصدقے کے ذریعے علاج کرو اور دعا کے ذریعے بلاؤوں کو دور کرو۔(1)
(5509)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: تمام نبیوں کے سروَر،محبوبِ ربِّ اَکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جو مالدار ہونے کے باوجود سوال کرے وہ قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ اپنے چہرے کا گوشت نوچ رہا ہوگا،اس شخص کے لئے صدقہ حلال نہیں جس کے پاس 50درہم یا اتنی مالیت کا سونے کاسامان ہو(یعنی اسےسوال کرنا جائز نہیں)۔(2)
قرض دینے کا اجر:
(5510)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنااسود بن یزید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نخع کے رہنے والے ایک تاجر غلام سےقرض لیا کرتے تھے ،جب وہ تاجر غلام آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس آتا تو آپ (اپنے پاس آنے والے تحائف سے) اس کا قرض چکادیتے ایک مرتبہ وہ غلام قرض واپس لینے آیا تو آپ نے فرمایا: اگر تم چاہو تو ہمیں کچھ مہلت دے دو کیونکہ ان تحائف سے کچھ دیگر حقوق بھی ادا کرنے ہیں؟ اس نے انکار کر دیا چنانچہ آپ نے ہاتھوں ہاتھ 500درہم اس کو دے دیے۔ اس غلام نے لے کر واپس کرتے ہوئے کہا: چلئے رکھ لیجئے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:میں نے بھی تو تم سے یہی کہا تھا لیکن تم نے تو انکار کر دیا تھا۔ تاجر نے کہا: میں نے آپ کو حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی روایت سے یہ حدیث پاک بیان کرتے سنا کہ رحمت عالم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :’’جو دو مرتبہ قرض دے تو ان میں سے ایک کا اجر صدقہ کرنے کی مثل ہے۔‘‘(3) لہٰذا حضرت اسودرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے وہ درہم رکھ لیے۔
نماز فجر وعشا کی فضیلت:
(5511)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… سنن الكبرٰی للبیھقی، کتاب الجنائز، باب وضع الید علی المریض...الخ،حدیث ۳/ ۵۳۶،حدیث: ۶۵۹۳، بتقدم وتاَخر
2… ابن ماجہ، کتاب الزکاة،باب من ساَل عن ظھر عنی، ۲/ ۴۰۲، حدیث:۱۸۴۰
مسند احمد، مسند عبد اللّٰہ بن مسعود، ۲/ ۱۹۶،حدیث:۴۴۴۰
3…معجم کبیر، ۱۰/ ۱۲۹، حدیث:۱۰۲۰۰