اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممنبر پر جلوہ فرما ہوتے تو ہم اپنا رخ آپ کی طرف کرلیتے۔(1)
(5505)...حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :کیا تم جانتے ہوکہ کون سا صدقہ افضل ہے؟ ہم نے عرض کی:اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔تو آپ نے ارشاد فرمایا: افضل صدقہ درہم دینا یا سواری پیش کرنا ہے۔(2)
آقا کی نصیحتیں:
(5506)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:تمام نبیوں کے سروَر،محبوبِ ربِّ اَکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےتاکیدًامجھ سےفرمایا: تم صبح اس طرح کرو کہ تمہارے بالوں میں تیل لگا ہو اور تم نےکنگھی کی ہواور اس طرح صبح نہ کرو کہ تم پر اداسی ہواور مسلمانوں میں سے جو تمہیں دعوت دے اس کی دعوت قبول کرو جبکہ گانے باجے کااہتمام نہ ہو اگر گانے باجے کا اہتمام ہو تو دعوت قبول نہ کرو اور اہْلِ قبلہ میں سے جس کا بھی انتقال ہو جائے اس کا جنازہ پڑھواگرچہ اس کو سولی دی گئی ہو یا اس کو رجم کیا گیا ہو،زمین بھر گناہوں کے ساتھ تمہارا اللہ عَزَّ وَجَلَّسے ملنا یہ اس سے بہتر ہے کہ تم اہل قبلہ میں سے کسی کے خلاف (جھوٹی)گواہی دینے والے ہو۔(3)
(5507)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:تمام مخلوق اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عیال ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک محبوب ترین وہ ہے جواس کی عیال سے اچھا سلوک کرے۔(4)
زکوٰۃ، صدقہ اور دعا کا فائدہ:
(5508)...حضرتِ سیِّدُناابن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:جنابسَیِّدُالْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب الجمعة،باب فى استقبال الامام اذا خطب، ۲/ ۴۴، حدیث:۵۰۹
2…معجم كبير، ۱۰/ ۸۴، حدیث:۱۰۰۲۹
3…معجم كبير، ۱۰/ ۸۴، حدیث:۱۰۰۲۸
4…معجم كبير، ۱۰/ ۸۶، حدیث:۱۰۰۳۳