داخل ہوا تو تمام انبیا کوجن کا ذکر اللہ عَزَّ وَجَلَّنے قرآن پاک میں کیا اور جن کا نہیں کیا اس نے میرے لیے جمع فرما دیا، میں نے ان سب کو نماز پڑھائی سوائے حضرت ابراہیم، حضرت موسٰی اور حضرت عیسٰی عَلَیْہِمُ السَّلَام کے۔(1)
مومن کی تین صفات:
(5500)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:حضورنبی اکرم،نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَابِاللَّعَّانِ وَلَابِالْفَاحِشِ الْبَذِیْءِیعنی مومن طعنہ مارنے والا، لعنت کرنے والا، اور بے حیائی کی باتیں کرنے والا بدکلام نہیں ہوتا۔(2)
(5501)...حضرتِ سیِّدُناابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:تمام نبیوں کے سروَر،محبوبِ ربِّ اَکبرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:میں گدھےجیسی موت کوناپسندکرتاہوں۔عرض کی گئی:یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گدھے کی موت کیا ہے؟ارشاد فرمایا:ناگہانی موت۔(3)
(5502)...حضرتِ سیِّدُناعلقمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں اچھی آواز میں قرآن پڑھتا تھا، حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے مجھے بلوایا اور فرمایا: میرے ماں باپ تم پر قربان! ترتیل کے ساتھ قرآن پڑھوبےشک میں نےنبیوں کےسُلطان،رحمَتِ عالمیانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوفرماتے سنا:”حُسْنُ الصَّوْتِ زِينَةُ الْقُرْاٰنِ یعنی اچھی آواز قرآن کی زینت ہے۔“(4)
(5503)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمیں تشہد ایسےسکھاتےجیسےقرآن کی سورت سکھاتےہیں اور ارشاد فرماتے: تشہد سیکھو کہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔(5)
(5504)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: جب حضور تاجدار رسالت صَلَّی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر، ۱۰/ ۶۹،حدیث:۹۹۷۶
2…ترمذی ،کتاب البر والصلة، باب ماجاءفی اللعنة،۳/ ۳۹۳، حدیث:۱۹۸۴
3…ترمذی،کتاب الجنائز،باب ماجاءفی التشدید عند الموت،۲/ ۲۹۵، حدیث:۹۸۲
4…معجم کبیر، ۱۰/ ۸۲، حدیث: ۱۰۰۲۳
5…سنن الکبری للبیھقی ،کتاب الصلٰوة، باب وجوب التشھد الاٰخر...الخ، ۲/ ۵۲۸،حدیث:۳۹۶۳، دون ’’تعلّموا‘‘