Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
292 - 475
 تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:” نہیں، لیکن کیوں پوچھ رہے ہو؟“ ہم نے وہ معاملہ عرض کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمقبلے کی جانب مڑے اور دو سجدے کیے پھر ہماری جانب متوجہ ہو کر فرمایا:”اگر نماز میں کوئی نئی بات ہوتی تو ضرور تم کو اس کی خبر دیتا لیکن میں تمہاری مثل بشر ہوں میں بھی بھولتا ہوں جس طرح تم بھولتے ہو، تو جب میں بھولوں تو مجھے یاد دلا دیا کرواور تم میں سے جب  کسی کو اپنی نماز میں شک ہو جائے تو جو سب سے بہتر سمجھے اس پر اپنی نماز مکمل کرے پھر سلام پھیر کر دو سجدے کر لے(1)۔ “(2)
آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عاجزی:
(5497)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:نبیوں کے سُلطان،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمچٹائی پر آرام فرما رہے تھے اور چٹائی کا اثر آپ کے جسْمِ مبارک پر واضح تھا، میں اس پرہاتھ پھیرتےہوئےعرض گزارہوا:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میرےماں باپ آپ پر قربان! کیا آپ ہمیں اس بات کی اجازت دیں گے کہ ہم آپ کے لئے کچھ بچھا دیں تاکہ آپ اس تکلیف سے محفوظ ہو کر اس پرآرام فرمائیں؟ نبیوں کے سُلطان،رحمتِ عالمیانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: مجھے دنیا سے اور دنیا کو مجھ سے کیا کام میں تو دنیا میں اس سوار کی مثل ہوں جو ایک درخت کے سائے میں ٹھہرا اور پھر اسے چھوڑ کر چل دیا۔(3)
(5498)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم،رَءُوْفٌ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب نماز کلام کرنے سے فاسد نہ ہوتی تھی،چونکہ اس سوال و جواب کے باوجود نماز باقی تھی لہذا سجدۂ سہو کرلیا اب ایسا نہیں ہوسکتا۔سَلَّمَسے مراد وہی نماز کا سلام ہے جو نماز تمام کرنے کی نیت سے کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اگر کسی نمازی کو سلام کے بعد اپنی بھول یاد آئے تو فورًا سجدۂ سہو میں گرجائے اور پھر التحیات پڑھ کر سلام پھیرے پہلا سلام سہو کا ہوجائے گا دوسرا نماز کا۔(مراٰۃ المناجیح،۲/۱۴۶)
	نوٹ:سجدہ سہوکےتفصیلی احکام جاننےکےلیےدعوتِ اسلامی کےاشاعتی ادارےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1250 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہار شریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ708تا719‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔
2… بخاری،کتاب الصلٰوة، باب التوجه نحو القبلةحیث کان، ۱/ ۱۵۷، حدیث:۴۰۱،بتغیر قلیل
3… سنن ابن ماجہ ،کتاب الزھد ،باب مثل الدنیا، ۴/ ۴۲۶، حدیث:۴۱۰۹، دون”مالی وللدنیا“