اللہعَزَّ وَجَلَّمحفوظ رکھے اور آپ نے تین بار اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تقوٰی یہاں ہوتا ہے۔
(5493)...حضرتِ سیِّدُنامغیرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک شخص بڑا نیک تھا، پھر اس سے کوئی بدعت یا کوئی گناہ سرزد ہو گیا تو اس کے ساتھیوں نے اسےچھوڑ دیا اوربالکل نظر انداز کر دیا۔ جب یہ بات حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کو پہنچی تو فرمایا:اس کا تدارک کرتے اور اس کو سمجھاتے،اس کو چھوڑنا نہیں چاہئے تھا۔
(5494)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاندین میں رنگین مزاجی کو ناپسند فرماتے تھے۔
(5495)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: حجام کے شیشے میں دیکھنا چھچھورا پن ہے۔
سیّدُنا ابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کی مرویات
حضرتِ سیِّدُناابو عمران ابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِینے صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی ایک جماعت سے ملاقات کی ہے، ان میں سے حضرتِ سیِّدُناابو سعید خُدْری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور امہات المؤمنین میں سے اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اور ان کے علاوہ دیگر صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی ہیں جبکہ ان کی اکثر روایات تابعین علمارَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام سے ہیں جن میں حضرتِ سیِّدُناعَلْقَمہ، حضرتِ سیِّدُنا اَسْوَد، حضرتِ سیِّدُنامَسْروق، حضرتِ سیِّدُناعَبِیدہ سَلْمانی، حضرتِ سیِّدُنایزید بن مُعاویہ نخعی، حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمٰن بن یزید،حضرتِ سیِّدُناشُرَیْح بن حارث، حضرتِ سیِّدُنازَرْ بن حُبَیْش،حضرتِ سیِّدُناعُبید بن نُضَیلہ،حضرتِ سیِّدُناوہنی بن نُوَیْرہ، حضرتِ سیِّدُناعابِس بن ربیعہ،حضرتِ سیِّدُناتمیم بن حَذلَم،حضرتِ سیِّدُناسَہْم بن مِنْجاب اورحضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن ضِراراَسَدیرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام شامل ہیں۔
سجدہ سہو کا حکم:
(5496)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:ہم نےسرورِکائنات،شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ نماز پڑھی اس میں کچھ زیادتی ہوئی یاکچھ کمی جب نماز مکمل ہو گئی توعرض کی گئی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا نماز میں کوئی نئی بات ہوئی ہے؟ آپ صَلَّی اللہُ