Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
29 - 475
 مسجدوں میں حدود قائم نہ کی جائیں اور بیٹے کی وجہ سے  باپ سے قصاص نہ لیا جائے(1)۔‘‘(2)
(4623)… حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتےہیں کہ ایک شخص نےبارگاہِ رسالت میں گواہی سےمتعلق سوال کیاتوآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:کیاتم نےسورج کودیکھاہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں!ارشاد فرمایا:اس طرح (معاملہ واضح) ہوتو گواہی دو ورنہ مت دو۔(3)
سورج کی طرح چمکتا چہرہ :
(4624)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حضورنبیّ پاک،صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:میں صرف اس کی نماز قبول کرتا ہوں جس نے میری بزرگی کی وجہ سے عاجزی اختیار کی اور میری مخلوق پر تکبر نہ کیا،جس نے میری رضا  کی خاطر اپنے نفس کو شہوات سے روکا ، جس نے اپنے دن کا اختتام میرے ذکر پر کیا اور گناہوں میں  رات  بسر نہ کی، جس نے بھوکے کو کھلایا،بے لباس کو پہنایا، کمزور پر رحم کیا اور مسافر کو ٹھکانا دیایہ ایسا  بندہ ہےکہ  جس کاچہرہ سورج کی طرح چمکتا ہے جب وہ مجھے پکارتا ہے تو میں لبیک کہتا ہوں،مجھ سے سوال کرتا ہے تو میں عطا کرتا ہوں،میری قسم کھاتا ہے تو میں اسے  پورا کرتا ہوں،میں اسے لاعلمی میں علم اورتاریکی میں نور عطا کرتا ہوں، میں اس کی حفاظت کرتااورفرشتوں سے حفاظت کرواتا ہوں،اس کی مثا ل میرے نزدیک جنتوں میں فردوس کی سی ہے کہ جس کے پھل نہ تو خراب ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کی حالت بدلتی ہے ۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مفسرشہیر،حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد5،صفحہ226پرفرماتے ہیں:مسجد میں مجرموں کے فیصلے توکرو مگر مسجدوں میں سزائیں نہ دو کہ اس میں مسجدوں کی بے حرمتی ہے کہ سزاؤں میں خون وغیرہ بھی نکلتا ہے جس سے مسجد خراب ہوگی،مسجدیں نماز،ذکر،درس وغیرہ کے لئے بنیں،یہ کام ان کے خلاف ہے۔’’باپ سے قصاص نہ لیاجائے‘‘کے تحت فرماتے ہیں:اگرباپ اپنے بیٹے کوظلماًقتل کردے تواس کے عوض باپ کو قتل نہ کیاجائے گا بلکہ اس سے دیت لی جائے گی،ماں،دادا،ناناسب کا یہ ہی حکم ہے،یہ ہی مذہب ہے،امام ابوحنیفہ وامام شافعی واحمد کا،امام مالک(رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی)کے ہاں ان سب سے قصاص لیا جائے گا۔خیا ل رہے کہ اگر بیٹا باپ کو قتل کردے تو اس سے قصاص لیاجاوے گا۔
2… ترمذی ، کتاب الدیات ، باب ما جاء فی الرجل یقتل ...الخ، ۳/ ۱۰۱،حدیث: ۱۴۰۶
3…مستدرك حاکم ، کتاب الاحکام ، باب لاتشھد الا علی...الخ ، ۵/ ۱۳۳،حدیث:۷۱۲۷،بتغیر
4… مسند بزار ، ۱۱/ ۱۲۹ ، حدیث: ۴۸۵۵ ……  مسندالفردوس،۲/ ۱۳۶ ، حدیث: ۴۴۶۹