Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
285 - 475
نے ارادہ کیا کہ اپنا ہاتھ  عورت کی ران پر رکھے لیکن اس نے ہاتھ آگ میں رکھ دیا حتّٰی کہ اس کا ہاتھ جل گیا۔
(5463)...فرمانِ خدا وندی ہے:  وَ حِیۡلَ بَیۡنَہُمْ وَ بَیۡنَ مَا یَشْتَہُوۡنَ   (پ۲۲،سبا:۵۴)	
ترجمۂ کنز الایمان:اور روک کر دی گئی ان میں اور اس میں جسے چاہتے ہیں۔
	حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِینےفرمایا:جب بھی مجھےیہ آیت یادآتی ہےتوٹھنڈے مشروب کی یاد آجاتی ہے۔
رضائے الٰہی:
(5464)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: جس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لئے علم حاصل کیا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کو اتنا عطا فرمائے گا جو اس کو کفایت کرے گا۔
(5465)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: میری ایک عورت سے ملاقات ہوئی تو میں نے اس سے ہاتھ ملانے کا ارادہ کیا چنانچہ میں نے اپنے ہاتھ پر کپڑا  ڈال لیا تو اس نے اپنے چہرے سے پردہ ہٹا  دیاوہ بہت بوڑھی عورت تھی لہٰذا میں نے اس سے بغیر کوئی چیز حائل کیے ہاتھ ملایا(1)۔
(5466)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانپسند کرتے تھے کہ عمل میں زیادتی ہی کریں کوئی کمی نہ کریں تاکہ استقامت باقی رہے۔
(5467)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو پہلے اپنے لئے کرے کیونکہ وہ نہیں جانتاکہ   کون سی دعااس کے حق میں قبول ہو جائے۔
(5468)...حضرتِ سیِّدُنامنصوررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کی انگوٹھی میں”بِاللّٰہِ وَلَہُ بِحَقٍّ“ کا نقش تھا جو مکھی کی مثل تراشاہوا تھا۔
(5469)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں:مسلمانوں میں بہترین عادل وہ ہے جس 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ایسی بوڑھی عورت جو نفسانی یعنی جنسی خواہش نہ رکھتی ہو اس سے مصافحہ کرنے اور اس کے ہاتھ کو مس کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اطمینان خاطر حاصل ہو۔(فتاوی رضویہ،۲۲/۲۰۶)