Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
283 - 475
کفار کوسلام کرناکیسا؟
(5452)...حضرتِ سیِّدُنااعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی سے پوچھا ایک سرمہ فروش نصرانی گزرتا ہے تو کیا میں اسے سلام کروں؟آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: اگر تجھے اس سے کوئی ضرورت ہے یا تم دونوں میں جان پہچان ہے تو اسے سلام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔(1)
(5453)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اصحاب کے پاس جب کوئی شخص آکر اپنے شکار کے متعلق حکم پوچھتا تو وہ فرماتے: تمہارے پاس اس شکار سے پہلے بھی کوئی چیز موجود تھی؟ اگروہ کہتا:جی ہاں۔تو  وہ فرماتے :اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تم سے انتقام لے گا۔
 تلاوتِ قرآن:
(5454)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی نے فرمایا: جب بندہ دن میں قرآنِ پاک کی تلاوت کرتا ہے تو فرشتے شام تک اس پر درود بھیجتے ہیں اور جو رات میں تلاوتِ قرآن کرتا ہے تو فرشتےصبح تک اس پر درود بھیجتے ہیں۔حضرتِ سیِّدُنااعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہمارے اصحاب دن کے اول وقت یا رات کے اول وقت میں ختم قرآن کرنے کو پسند فرماتے تھےاور حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: میں ایسے قاری کو دیکھنا سخت ناپسند کرتا ہوں جو موٹا ہو اور قرآن پاک  بھول جائے۔
شیطان سے حفاظت:
(5455)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: جو شخص صبح میں دس مرتبہ یہ دعا پڑھے: اَعُوْذُ بِالسَّمِيْعِ الْعَلِيْمِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمیعنی میں شیطان مردود سے سننے جاننے والے کی پناہ مانگتا ہوں۔ وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہے گااور جو شام میں یہ دعا پڑھے وہ صبح تک شیطان سے محفوظ رہے گا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کفار کو سلام نہ کرےاور وہ سلام کریں تو جواب دے سکتا ہے مگر جواب میں صرف عَلَیْکُمْ کہے۔کافر کو اگر حاجت کی وجہ سے سلام کیا، مثلاً سلام نہ کرنے میں اس سے اندیشہ ہے تو حرج نہیں اور بقصدِ تعظیم کافر کو ہرگز ہرگزسلام نہ کرے کہ کافر کی تعظیم کفر ہے۔ (بہار شریعت، حصہ ۱۶، ۳/۴۶۱ ملتقطاً)