حضرتِ سیِّدُناعلی المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعثمان غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ پر فضیلت دی،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:اگر تیرا یہی نظریہ ہے تو ہمارے ساتھ نہ بیٹھ۔
(5431)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: میں امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلی المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکوامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعثمان غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےزیادہ پسندکرتا ہوں لیکن مجھےامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعثمان غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی طرف کسی برائی کی نسبت کرنے سے زیادہ پسند یہ ہے کہ میں آسمان سے نچے گرا دیا جاؤں۔
(5432)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں: جب تم سےکوئی پوچھے کیا تم مومن ہو؟ توتم کہو: میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ پراس کے ملائکہ پر اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔
(5433)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیکی زوجہ ہنیدہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا فرماتی ہیں:حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے۔
جھوٹ کی ملاوٹ:
(5434)...حضرتِ سیِّدُناابن عَونرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے اور حضرتِ سیِّدُنا شعیب بن حَبْحَاب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےحضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیسے معذرت کی توآپ نے ایک ایسے شخص کا ذکر کیا جس نے کہا تھا: میں نے تیری معذرت کئے بغیرتیرا عذر قبول کیا کیونکہ عذر پیش کرنے والا بعض اوقات عذر میں جھوٹ بھی ملا دیتا ہے۔
خوف و امید:
(5435)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی اپنی بیماری میں رونے لگے تو لوگوں نے کہا: اے ابوعمران ! کیوں رورہے ہو؟توآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: میں کیوں نہ رؤں جبکہ میں موت کے فرشتے کا منتظر ہوں اور مجھے یہ بھی خبر نہیں کہ وہ مجھے جنت کی خبر دیتا ہے یا جہنم کی۔
(5436)...حضرتِ سیِّدُناعمران خیاطرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ہم حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کی عیادت کے لئے گئے تو وہ رو رہے تھے ہم نےعرض کی: اے ابو عمران !کیوں رورہے ہو؟ انہوں