Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
28 - 475
	حضرتِ سیِّدُنا سفیان بن عُیَیْنہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی روایت میں اتنا زائد ہے:’’نیکی کرنے کی توفیق  اور گناہ سے بچنے کی طاقت تیری ہی طرف سے ہے۔‘‘(1)
نظراتارنے کاٹوٹکا:
(4621)… حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب، حبیْبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اَلْعَیْنُ حَقٌّ وَّاِنْ کَانَ شَیْءٌ سَابِقَ الْقَدْرِسَبَقَتْہُ الْعَیْنُ وَاِذَااسْتُغْسِلْتُمْ فَاغْتَسِلُوْایعنی نظرلگنا حق ہے،اگر کوئی چیز تقدیرپر سبقت لے جا تی تو وہ نظر ہوتی،جب تمہیں دھلوایا جائے تودھودو۔‘‘(2) (3)
مسجدوں کو بے حرمتی سے بچاؤ:
(4622)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’لَاتُقَامُ الْحُدُوْدُ فِی الْمَسَاجِدِوَلَایُقَادُالْوَالِدُبِالْوَلَدِیعنی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…  بخاری ،کتاب التھجد ، باب التھجد باللیل ،۱/ ۳۸۱ ،حد یث: ۱۱۲
2… مسلم ، کتاب السلام ، باب الطب و المرضٰی ، ص۱۲۰۲، حدیث: ۲۱۸۸ 
3…مفسرشہیر،حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد6،صفحہ224پراس کے تحت فرماتے ہیں:اگرکسی نظرےہوئےکوتم پرشبہ ہوکہ تمہاری نظراسےلگی ہےاوروہ دفع نظرکےلئے تمہارے ہاتھ پاؤں دھلواکراپنے پر چھینٹا مارناچاہے توتم برانہ مانوبلکہ فورا اپنے یہ اعضاء دھوکر اسے دے دونظرلگ جانا عیب نہیں نظر تو ماں باپ کی بھی لگ جاتی ہے۔اس حدیث سےمعلوم ہواکہ عوام میں مشہورٹوٹکےاگرخلاف شرع نہ ہوں توان کابندکرناضروری نہیں دیکھو نظروالے کے ہاتھ پاؤں دھوکر منظور(جس کو نظر لگی ہواس)کوچھینٹامارناعرب میں مروّج تھاحضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کو باقی رکھا ہمارے ہاں تھوڑی سی آٹے کی بھوسی تین سرخ مرچیں منظورپر سات بارگھماکرسرسے پاؤں تک پھر آگ میں ڈال دیتے ہیں اگر نظرہوتی ہے تو بھس نہیں اٹھتی اور رب تعالیٰ شفا دیتا ہے۔جیسے دواؤں میں نقل کی ضرورت نہیں تجربہ کافی ہے ایسے ہی دعاؤں اورایسے ٹوٹکوں میں نقل ضروری نہیں خلاف شرع نہ ہوں تو درست ہیں اگرچہ ماثورہ دعائیں افضل ہیں حضرت عثمان غنی(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)نےایک خوبصورت تندرست بچہ دیکھاتوفرمایااس کی ٹھوڑی میں سیاہی لگادو تاکہ نظرنہ لگےحضرت ہشام ابن عروہ(رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ)جب کوئی پسندیدہ چیزدیکھتےتوفرماتےماشاءاللہلاقوۃ الاباللہ۔ علماء فرماتے ہیں کہ بعض نظروں میں زہریلاپن ہوتا ہے جواثرکرتا ہے(مرقات)۔