ذرّہ برابر بھلائی نہیں:
(5417)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں:خدا کی قسم! میں نے خواہشات اور اپنی رائے کی پیروی کرنے والوں کی باتوں اور کاموں میں ذرہ برابر بھلائی نہیں دیکھی۔
(5418)...حضرتِ سیِّدُنااعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:میں نے کبھی بھی حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیکو کسی شے کے متعلق اپنی رائے سے بات کرتے نہیں دیکھا۔
اقوال زریں:
(5419)...حضرتِ سیِّدُناابو حمزہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی سے عرض کی:آپ میرے امام ہیں اور میں آپ کا پیروکار ہوں، خواہشات کے بارے میں آپ میری راہنمائی فرمائیں۔حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِینے فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان میں رائی کے دانے برابر بھی بھلائی نہیں رکھی اورجو پہلی بات دل میں آئے وہی درست ہے۔
(5420)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: خواہشات کی پیروی کرنے والوں کے ساتھ نہ بیٹھو۔
(5421)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں: جھوٹوں سے بچو۔
(5422)...حضرت سیِّدُنا ابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں :اہْلِ رائےمُحَدِّثین کے دشمن ہیں۔
(5423)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں: میں نے کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا۔
(5424)... فرمانِ باری تعالیٰ ہے: فَاَغْرَیۡنَا بَیۡنَہُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَآءَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ (پ۶،المآئدة:۱۴)
ترجمۂ کنز الایمان: تو ہم نے ان کے آپس میں قیامت کے دن تک بیر (دشمنی) اور بغض ڈال دیا۔
اس کی تفسیر میں حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں: ان کے درمیان دین میں لڑائی جھگڑے ڈال دیئے۔
(5425)...حضرتِ سیِّدُناابو حمزہ اعوررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: جب کوفہ میں قیل و قال کی کثرت ہو