Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
277 - 475
ان کی مثل کوئی نہیں:
(5412)...حضرتِ سیِّدُنامغیرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:جس وقت حضرتِ سیِّدُناامام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کے وصال کی خبر ملی تو فرمایا: کیا وہ مردِ کامل انتقال  کر گیا؟ عرض کی گئی: جی ہاں۔ توحضرتِ سیِّدُناامام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: کاش !تم یوں کہتے کہ علم کی موت ہو گئی کیونکہ ان کے بعد ان کی مثل کوئی نہیں ہے۔ میں تمہیں ان کے بارے میں خبردیتا ہوں کہ وہ فقیہ گھرانے میں پیدا ہوئے تو ان کی فقہ حاصل کی اور ہمارے ساتھ بیٹھے تو ہماری حدیثیں لے کر اپنے گھر کی فقہ میں ملا دیں،ان کی مثل کون ہو سکتا ہے؟ اس سے بڑھ کر تعجب کی بات تو یہ ہے کہ حضرتِ سیِّدُناسعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی ان کو خودپر فضیلت دیتے تھے۔
(5413)...حضرتِ سیِّدُناعبدالملک بن ابو سلیمانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناسعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےجب سوال کیا جاتا تو فرماتے:حضرت ابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کے موجود ہوتے ہوئے تم مجھ سے سوال کرتے ہو۔
(5414)...حضرتِ سیِّدُناامام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کو موٹے جبے  اور سرخ چادر میں دیکھا۔
(5415)...حضرتِ سیِّدُنامنصور رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نےحضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی  کو سبز رنگ کی سنہری دھاری دار شال اوڑھے دیکھا ویسے آپ اکثر سرخ رنگ کی چادر اوڑھا کرتے تھے۔ 
(5416)...حضرتِ سیِّدُناضمرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:میں نےایک شخص سےسناکہ حمادبن ابوسلیمان بصرہ آیاتو حضرتِ سیِّدُنافرقد سبخی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاون کا لباس پہنے ہوئےاس کے پاس آئے تو حماد نے ان سے کہا: تو اپنی اس نصرانیت کو چھوڑ دے۔ ہم حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کا انتظار کر رہے تھےجب وہ تشریف لائے تو ان کا رنگ زرد ہو رہا تھا ان کی حالت سے لگتا تھاگویاکہ ان کے لئے مردارحلال ہو چکا ہے۔(غالباً شدتِ بھوک کی وجہ سے یہ حالت ہوگئی تھی)