گرگیا۔آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”ابومسعود!جان لوکہاللہ عَزَّ وَجَلَّتم پراس سےزیادہ قادر ہے جتنا تم اس غلام پر قادرہو۔“ میں نے عرض کی:اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میں کبھی کسی غلام کو نہیں ماروں گا۔(1)
تعمیرِ مسجد کی فضیلت:
(5399)...اُمّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدِّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:جواللہ عَزَّ وَجَلَّکےلئے پرندے کےگھونسلےبرابر مسجد بنائے گااللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔(2)
(5400)...اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتی ہیں:حضور نبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھے غسل کرواتے اس حال میں کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وضو کیا ہوتا تھا اور پھر اسی وضو سے نماز پڑھ لیتے۔
نکاح کی ترغیب:
(5401)...حضرتِ سیِّدُناانس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمشادی نہ کرنے والے کو نا پسند فرماتےاورسختی سے اس بات سےمنع کرتےاورارشادفرماتے:تَزَوَّجُوْا الْوَدُوْدَ الْوَلُوْدَ فَاِنِّیْ مُكَاثِـرٌ بِكُمُ الْاُمَمَ یعنی محبت کرنے والی، بچے جننےوالی سے شادی کروبے شک میں تمہاری کثرت کے سبب دیگر امتوں پر (بروزِ قیامت) فخر کروں گا۔(3)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم،کتاب الایمان والنذور،باب صحبةالممالیک...الخ، ص ۹۰۴،حدیث:۱۶۵۸، بتغیر قلیل
2… سنن الکبرٰی للبیھقی،کتاب الصلٰوة،باب فی کیفية بناء المسجد،۲/ ۶۱۴،حدیث:۴۲۹۲
3… ابو داؤد،کتاب النکاح،باب النھی عن التزویج ...الخ، ۲/ ۳۱۹،حدیث:۲۰۵۰،عن معقل بن یسار
مسنداحمد، مسند انس بن مالک، ۴/ ۳۱۷، حدیث:۱۲۶۱۳،بتغیر قلیل