Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
273 - 475
وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ”گناہ کا کفارہ  بننے میں یہ سب سے اچھی نیکی ہے۔“(1)
امام کے لئے ضروری نصیحت:
(5396)...حضرتِ سیِّدُناابو مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےمروی ہےکہ حضور نبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:تَجَوَّزُوْا فِيْ صَلَاتِكُمْ فَاِنَّهٗ يُصَلِّيْ خَلْفَكُمُ الضَّعِيْفُ وَالْكَبِيْرُ وَذُو الْحَاجَةِیعنی اپنی نمازوں میں تخفیف کرو کہ تمہارے پیچھے کمزور، بوڑھے اور کام کاج کرنے والے بھی نماز پڑھتے ہیں ۔(2)
(5397)... حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیبیان کرتے ہیں: میرے والد کبھی ہمارے ساتھ نماز پڑھتےاور کبھی نہ پڑھتےتو میں نے اپنے والد سے کہا:آپ ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ تو انہوں نے فرمایا:تم نماز میں تخفیف کرتے ہو۔میں نےعرض کی: پھر رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس فرمان”تم میں بوڑھے،کمزور اور حاجت والے بھی ہوتے ہیں“ کا کیا مطلب ہے؟ تو ابا حضور نے فرمایا: میں نے خود حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو یہ حدیث بیان کرتے سنا ہے لیکن وہ پھر بھی تمہاری نماز سے تین گنا لمبی نماز پڑھاتے تھے(3)۔ (4)
کسی غلام کو نہیں ماروں گا:
(5398)...حضرتِ سیِّدُناابو مسعود انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:میں اپنے غلام کو کوڑے سے مار رہا تھا کہ میں نے اپنے پیچھےیہ آواز سنی”ابو مسعود!جان لو“ لیکن غصہ کی وجہ سے میں آوازپہچان نہ پایا حتّٰی کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیرے قریب تشریف لے آئےآپ کو دیکھتے ہی میرے ہاتھ سے کوڑا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…الدعاء للطبرانی،باب تاویل قولہ”من جاء با الحسنة“،ص ۴۳۹، حدیث:۱۴۹۸، دون”کفواً“
2…بخاری،کتاب الاذان،باب من شکی امامہ اذاطول، ۱/ ۲۵۲، حدیث:۷۰۴ ،بتغیر قلیل
3…حضر(حالَتِ اقامت) میں جب کہ وقت تنگ نہ ہو تو سنت یہ ہے کہ فجر و ظہر میں طوال مفصل پڑھے اورعصر و عشا میں اوساط مفصل اور مغرب میں قصار مفصل اور ان سب صورتوں میں امام و منفرد دونوں کا ایک ہی حکم ہے۔فائدہ: حجرات سے آخر تک قرآن مجید کی سورتوں کو مفصل کہتے ہیں، اس کے یہ تین حصّے ہیں، سورۂ حجرات سے بروج تک طوال مفصل اور بروج سے لم یکن تک اوساط مفصل اور لم یکن سے آخر تک قصار مفصل۔ (بہار شریعت،حصہ۳، ۱/۵۴۶)
4… معجم کبیر، ۱۰/ ۲۱۴،حدیث:۱۰۵۰۷