کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: لَا یَنۡفَعُ نَفْسًا اِیۡمَانُہَا لَمْ تَکُنْ اٰمَنَتْ مِنۡ قَبْلُ اَوْ کَسَبَتْ فِیۡۤ اِیۡمَانِہَا خَیۡرًا ؕ قُلِ انۡتَظِرُوۡۤا اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ ﴿۱۵۸﴾ (پ۸،الانعام:۱۵۸)
ترجمۂ کنز الایمان: کسی جان کو ایمان لانا کام نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لائی تھی یا اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی تھی تم فرماؤ رستہ دیکھو ہم بھی دیکھتے ہیں۔(1)
سب سے پہلی مسجد:
(91-90-5389)...حضرتِ سیِّدُناابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟ حضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ”مسجد حرام پھر مسجد اقصٰی۔“ میں نے عرض کی: ان دونوں کی تعمیر کادرمیانی عرصہ کتنا ہے؟ ارشاد فرمایا: ”40سال اور تم جہاں بھی نماز کا وقت پاؤتو نماز پڑھو وہی مسجد ہے۔“(2)
(93-5392)...حضرتِ سیِّدُناابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ نبیوں کے سُلطان،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے مسجد بنائے اگرچہ پرندےکے گھونسلے برابرتو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔(3)
نیکی گناہ کو مٹا دیتی ہے:
(95-5394)...حضرتِ سیِّدُناابوذررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: میں نےعرض کی:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھے ایسا عمل سکھائیے جو مجھے جنت سےقریب اور جہنم سے دور کردے۔ ارشاد فرمایا: جب تم سے کوئی گناہ سرزد ہوجائےتو فوراًکوئی نیکی کرلو کہ ایک نیکی دس کے برابر ہے۔میں نے عرض کی: یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ”لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ“ نیکیوں میں سے ہے؟حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب بدءالخلق،باب صفة الشمس و القمر بحسبان، ۲/ ۳۷۸،حدیث:۳۱۹۹،بتغیر قلیل
2…بخاری،کتاب احادیث الانبیاء،باب ۱۱ ، ۲/ ۴۲۷،حدیث:۳۳۶۶ ،بتغیر قلیل
3…مسند ابوداؤد الطیالسی،الجزء الثانی، ص ۶۲، حدیث:۴۶۱