خواہش دوبارہ لوٹ آئے گی۔
(5384)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں: جب تم کسی ایسے مرد کو دیکھو جو تکبیرِ اولیٰ میں سستی کرتا ہو تو اس سے کنارہ کشی کر لو۔
(5385)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں: جوشخص غمزدہ نہ ہو اسے خوف کرنا چاہیے کہ کہیں جہنمی نہ ہوجائے کیونکہ اہل جنت تو یوں کہتے ہیں: الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡۤ اَذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ (پ۲۲،فاطر:۳۴)
ترجمۂ کنز الایمان: سب خوبیاںاللہکو جس نے ہمارا غم دور کیا۔
اور جسے خوف واندیشہ نہ ہو وہ ڈرے کہ کہیں وہ جنتیوں میں سے خارج تو نہیں کیونکہ اہلِ جنّت تو کہتے ہیں:
اِنَّا کُنَّا قَبْلُ فِیۡۤ اَہۡلِنَا مُشْفِقِیۡنَ ﴿۲۶﴾ (پ۲۷،الطور:۲۶)
ترجمۂ کنز الایمان: بے شک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے۔
(6538)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتےہیں:اللہ عَزَّ وَجَلَّکےنزدیک سب سےبڑا گناہ یہ ہے کہ بندہ وہ ظاہرکرےجس پراللہ عَزَّ وَجَلَّ نے پردہ ڈال رکھا ہے۔
سیِّدُناابراہیم بن یزید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
حضرتِ سیِّدُناابو اسماعیل ابراہیم بن یزید تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے کئی بزرگوں سے احادیث روایت کیں ہیں البتہ آپ کی اکثر مرویات آپ کے والد اور حضرتِ سیِّدُنا حارث بن سوید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَاسے ہیں۔
مدینہ حرم ہے:
(7538)...حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:ہمارے پاسکتابُاللہاور رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اس دستاویز کے علاوہ کوئی اور تحریر نہیں، اس میں لکھا ہے:بے شک مدینہ عیر(پہاڑ) سے ثور(پہاڑ) تک حرم ہے توجو اس میں کوئی بدعت ایجاد کرےیا کسی بدعتی کوپناہ دے(1)تو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح،جلد4، صفحہ208 پر فرماتے ہیں: بدعتیوں کو مدینہ میں جگہ دینا سخت گناہ ہے کہ اس میں مدینہ منورہ کی بے حرمتی بھی ہےاور دین میں فساد بھی، خیال رہے کہ بدعت …