Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
269 - 475
 کہ پانی کے ایک گھونٹ سے زیادہ نہیں پیتااور اسی طرح افطار میں بھی۔  حضرتِ سیِّدُناامام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کہتے ہیں:میں نے حیرت سے کہا:ایک مہینہ؟تو انہوں نے کہا: ہاں اورکبھی دو مہینےبھی۔
(5380)...حضرتِ سیِّدُناامام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے مجھ سے فرمایا:میں نے ایک مہینے سے کچھ نہیں کھایا۔میں نے حیرت سے کہا:ایک مہینے سے؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:اور دو مہینے میں صرف انگور کا ایک گچھا کھایا جو ایک شخص نے مجھے دیا تھا لیکن اس سے بھی میرے پیٹ میں تکلیف ہو گئی۔
بروز قیامت حسرت کرنے والے:
(82-5381)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرمایا کرتے تھے: اس شخص سے بڑھ کر حسرت کس کو ہو گی جس کا ایک غلام ہو اور بروز قیامت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ہاں اس غلام کا مرتبہ آقا سے بڑا ہو؟اور اس شخص سے بڑھ کر حسرت کس کو ہوگی جس کو مال ملا  لیکن وہ غیر کو اس کا وارث بنا گیاوہ وارث مال کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت والے کاموں میں خرچ کرتا ہے پس  اس مال کا اجر تو وارث کے لئے ہوجائے گا اوروبال اس کے لئے جوچھوڑ کر مر گیا؟ اور اس شخص سے بڑھ کر حسرت کس کو ہو گی جس نے کسی نابیناکو دیکھااور قیامت کے دن  اس نابینا کو تو بینائی دے دی گئی اور بینا کو اندھا کر دیا گیا؟ایک شخص کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے علم دیااور اس نے  علم پر عمل نہ کیاجبکہ اس سے سن کر دوسروں نے اس پر عمل کر لیااب قیامت کے دن وہ عالم شخص اس عمل کرنے والے  کے پاس نفع دیکھے گا تواس سے بڑھ کرکس کو حسرت ہو گی؟ بےشک تم سے پہلے والے دنیا سے بھاگتے تھے حالانکہ دنیا ان کے قدموں میں تھی یقیناًیہ انہی کاحصہ ہےاور تم دنیا کے پیچھے بھاگتے ہو حالانکہ وہ تم سے منہ پھیر رہی ہے، تمہارے لئے ان باتوں میں سبق ہے لہٰذا اپنے معاملے کا ان لوگوں کے معاملے سے موازنہ کر لو۔
100 مَردوں جتنی طاقت:
(5383)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ ہر جنتی مرد کو 100 مردوں کے برابر جِماع کی طاقت، اتنی ہی خوراک کی طلب اور اتنی ہی خواہش  دی جائے گی، جب وہ کھانا کھائے گا اور شراب طہور(پاکیزہ شراب)پئےگا تو اس کے بدن سے مشک کی مانند پسینہ نکلے گاپھر اس کی یہ تمام