(5375)...فرمانِ باری تعالیٰ ہے: فِیۡ یَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہٗ خَمْسِیۡنَ اَلْفَ سَنَۃٍ ۚ﴿۴﴾ (پ۲۹،المعارج:۴)
ترجمۂ کنز الایمان: وہ عذاب اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے۔
حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں: مومن پر قیامت کا دن ظہر اور عصر کے درمیانی وقت جتناہو گا۔
(5376)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتےہیں:میں خواب میں ایک نہر پر آیا،مجھ سے کہا گیا:پیو اور جسے چاہوپلاؤیہ تمہارے صبر کا بدلہ ہے اور تم غصہ پینے والوں میں سے تھے۔
دو مہینے تک کچھ نہ کھایا:
(5377)...حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کہتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناامام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کوفرماتےسناکہ میں نےحضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیسے پوچھا: مجھے خبرملی ہے کہ آپ ایک ایک مہینہ کچھ نہیں کھاتے، حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے فرمایا: جی ہاں اورکبھی دومہینے بھی ایسے گزرتے ہیں۔پھر فرمایا:چالیس راتیں گزر چکی ہیں جن میں صرف انگور کاایک دانہ جواہل خانہ نے مجھے دیا تھا لیکن میں نے اسے بھی منہ میں ڈالتے ہی پھینک دیا۔حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کہتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُناامام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے عرض کی:کیا آپ ان کی تصدیق کرتے ہیں؟ انہوں نے حیرت سےکہا: تم حضرتِ سیِّدُناابراہیم بن یزیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےمتعلق ایسا پوچھ رہے ہو؟ اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ حضرتِ سیِّدُناابراہیمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے سچ کہا ہے۔
(5378)...حضرتِ سیِّدُناامام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےمروی ہے کہ میں نےحضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کو فرماتے سنا: میں نے تیس دن سےکچھ کھایا ہے نہ کچھ پیا ہےسوائے انگور کے اس ایک دانے کے جس پرمیرے گھر والوں نے مجھے مجبور کیا۔حضرتِ سیِّدُناابو الحسنرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: شاید انہوں نےیہ بھی فرمایا: حالانکہ مجھے جوچاہیے ہوتا ہے اس سے روکا نہیں جاتا۔
(5379)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں: مجھ پر کبھی کبھار ایسا مہینہ بھی آتا ہے