فَالَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا قُطِّعَتْ لَہُمْ ثِیَابٌ مِّنۡ نَّارٍؕ (پ۱۷،الحج:۱۹)
ترجمۂ کنز الایمان: تو جو کافر ہوئے ان کے لئے آگ کے کپڑے بیونتے (کاٹے) گئےہیں۔
پھر فرمایا: پاک ہے وہ ذات جس نے آگ کے بھی کپڑے بنا دیئے۔
(5369)...اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے: وَیَاۡتِیۡہِ الْمَوْتُ مِنۡ کُلِّ مَکَانٍ (پ۱۳،ابراھیم:۱۷)
ترجمۂ کنز الایمان: اور اسے ہر طرف سے موت آئے گی۔
اس کی تفسیر میں حضرت ابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں:حتّٰی کہ ہربال کی جگہ سے موت آئے گی۔جبکہ حضرتِ سیِّدُناحسن بن ہارون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: بالوں کے کناروں سے بھی موت آئے گی۔
مفید کلام:
(5370)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نَخْعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی سے بڑھ کر کوئی بھی اپنی گفتگو سے رضائے الٰہی کی جستجو نہیں رکھتا اور میں ان سے فیض لینے کو پسند کرتا ہوں۔
(5371)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کے سوا کوئی بھی شخص واقعات وحکایات بیان کرنے سے رضائے الٰہی کا متلاشی نہیں اور میں ان سے فیض لینے کو پسند کرتا ہوں۔
ظالم کے لئے دعا:
(3-5372)...حضرتِ سیِّدُناعَوَّام بن حَوْشَب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نےحضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی سے بہتر کبھی کوئی شخص نہ دیکھا اور نہ ہی کبھی انھیں نماز وغیْرِ نماز میں آسمان کی طرف نگاہ اٹھاتے دیکھا اور میں نےان کویہ دعا کرتے سنا : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!فلاں نے مجھ پر ظلم کیا تو اس پر رحم فرما۔
(5374)...اللہ عَزَّ وَجَلَّکا فرمان ہے: وَ سَقٰىہُمْ رَبُّہُمْ شَرَابًا طَہُوۡرًا ﴿۲۱﴾ (پ۲۹،الدھر:۲۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اور انہیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی۔
اس کی تفسیر میں حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینے فرمایا: ان کی کھالوں سے مشک کی خوشبو جیسا پسینہ نکل رہا ہے۔