میں محسوس کیا کہ وہاں حوروں کاساتھ ہے اور مجھےکریب، قنادیز اور ریشم کے ملبوسات پہنائے گئے ہیں۔ میں نے اپنے نفس سے پوچھا!تو کیا چاہتا ہے؟ نفس نے جواب دیا: دنیا کی طرف لوٹ جاؤں اور ایسے عمل کروں جن سے یہ ثواب اور بڑھ جائے۔ تومیں نے کہا: فی الحال تُو دنیا اورامن میں ہی ہے۔
(5362)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے فرمایا: میں نے جب بھی اپنے عمل کو اپنے قول پر پیش کیا تو یہی خوف ہوا کہ کہیں میں جھوٹا تو نہیں۔
(5363)...حضرتِ سیِّدُناعمرو بن ذررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت ہےکہ بعض اوقات جب حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی سے عرض کی جاتی:کوئی بات کریں تو جواب دیتے: میری نیت حاضر نہیں ہے۔
(5364)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی یوں دعا کیا کرتے:اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ!اپنی کتاب اور اپنے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت کےذریعےمجھےحق کے راستے میں اختلاف کرنےسے، تیری رضا سے خالی خواہشات کی پیروی کرنےسے، گمراہی کے راستے سے، شبہے والے کاموں سے، دل کےٹیڑے پن سے، شکوک وشبہات سے اور جھگڑوں سے محفوظ فرما۔
آخرت کا حصہ کم ہو جاتا ہے:
(5365)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتےہیں:کھانےوالاجوبھی ایسالقمہ کھائےجو اسے خوش کرے اور جو بھی ایسا گھونٹ پیئے جو اسے خوش کرے تو اس کے بدلےآخرت میں سے اُس کا اتنا حصہ کم کر دیاجاتا ہے۔
(5366)...حضرتِ سیِّدُنا امام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: جب حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی سجدہ کرتے تو چڑیاں آکرآپ کی پیٹھ پر بیٹھ جاتیں گویاکہ آپ کسی دیوار کا حصہ ہیں۔
(5367)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے فرمایا: تم لوگوں میں کتنےہی ایسے ہیں جن پر دنیا پیش کی گئی تو وہ اس سے بھاگ گئے اور کتنے ہی ایسے ہیں جن سے پھیری گئی تو وہ اس کے پیچھے لگ گئے۔
آگ کے کپڑے:
(5368)...حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینے دورانِ بیان یہ آیت مبارک پڑھی: