لوگوں پر رحم کرو:
(5354)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:حضورنبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:تم میں سےجب کوئی کسی آدمی کی طرف نیزہ بڑھائےحتّٰی کہ اس کی نوک حلق پر رکھ دے پھراگروہ شخص”لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ“کہے تو اسے چاہیے کہ نیزہ ہٹالے۔(1)
(5355)...حضرت عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:حضور سیِّدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَهیعنی گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔(2)
(57-5356)...حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:نبیوں کے سُلطان،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:اِرْحَمْ مَنْ فِي الْاَرْضِ يَرْحَمْكَ مَنْ فِي السَّمَاءِ یعنی تم زمین والوں پر رحم کروآسمان والاتم پررحم کرے گا۔(3)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
حضرتِ سیِّدُنایَزید بن شَریک تَیْمِی اور ان کے بیٹے
حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا
حضرتِ سیِّدُنایزید بن شریک تیمی اور ان کے بیٹے حضرتِ سیِّدُناابراہیمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا بھی تابعی بزرگ ہیں۔
خوفِ آخرت:
(5358)....حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے بیان کیا کہ میرے والدحضرتِ سیِّدُنایزید بن شریکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:میں بصرہ گیا تو مجھے بیس ہزار کانفع ہوا مجھے اس سے کوئی خوشی نہ ہوئی اور نہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… معجم کبیر، ۱۰ / ۱۵۳، حدیث:۱۰۲۹۲
2… سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد،باب ذکر التوبة، ۴/ ۴۹۱،حدیث:۴۲۵۰
3… مسند ابوداؤد الطیالسی، الجز ء الثالث، ص:۴۴، حدیث:۳۳۵