Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
263 - 475
 پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کا سامان مجھے عطا فرما دیا۔(1)
نابالغ بچے نجات کا سبب:
(5352)...حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور سیِّدِ عالَم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:جوبھی مسلمان اپنےتین نابالغ بچےآگےبھیج دے(یعنی ان کا انتقال ہو جائے) تووہ اس کے لئےآگ سے حفاظت کامضبوط قلعہ ہوں گے۔عرض کی گئی: یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگر دو ہوں تو؟آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:اگرچہ دو ہوں۔ حضرتِ ابوذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! دو بچے تو میں نے بھی آگے بھیج دیئے ہیں؟ ارشاد فرمایا: اگرچہ دو ہوں۔حضرت ابوالمنذر اُبی بن کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: میں نے تو ایک ہی آگے بھیجا ہے؟آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اگرچہ ایک ہوپھر فرمایا:اِنَّمَا ذَاكَ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْاُوْلٰی یعنی یہ  فضیلت اول صدمے کے وقت (صبرکرنے پر)ہے۔(2)
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے حیا کا مطلب:
(5353)...حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:حضور نبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے حیا کرو جیسا حیا کا حق ہے۔صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: یَارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!ہماللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے حیا کرتے ہیں۔حضور نبی کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ایسےنہیں بلکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے حیا کاحق یہ ہے کہ تم اپنے سر اور اس کے گرد (یعنی آنکھ ،کان، زبان) کی حفاظت کرو،پیٹ اور اس  میں جمع ہونے والے رزق کی حفاظت کرواور موت اورگل سڑ جانے والوں کویاد کرو۔جو آخرت کا ارادہ کرتا ہےوہ دنیا کی زینت ترک کر دیتا ہے اور جس نے ایسا کر لیا یقیناً اس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّسےایسی حیا کی جیسا حیا کا حق ہے۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر ، ۹/ ۸۲،حدیث:۸۴۶۹،’’سلبہ ‘‘ بدلہ  ’’سیفہ‘‘
2…ابن ماجہ،کتاب الجنائز، باب ماجاء فی الثواب...الخ، ۲/ ۲۷۲،حدیث:۱۶۰۶،
	مسنداحمد،مسند عبداللّٰہ بن مسعود،۲/ ۶،حدیث:۳۵۵۴
3… ترمذی ،كتاب صفة القيامة  ،باب ۲۴، ۴/ ۲۰۷، حدیث:۲۴۶۶