Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
252 - 475
 اور ان سے کہا: کیا آپ نے سنا آپ کے بھائی حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے کیا فرمایا ہے؟یہ کہہ کر ساری بات ان کے گوش گزارکی تو  انہوں نے فرمایا:ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے سچ کہا، کیا تم نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا یہ فرمان نہیں سنا:  اِنَّ اللہَ یَاۡمُرُکُمْ اَنۡ تُؤَدُّوا الۡاَمٰنٰتِ اِلٰۤی اَہۡلِہَا ۙ  (پ۵،النساء:۵۸)
ترجمۂ کنزالایمان:بےشکاللہتمہیں حکم دیتاہےکہ امانتیں جن کی ہیں انہیں سپرد کرو۔
(5327)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے:حضور سرور کونینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: راہِ خدا میں شہید ہونا تمام گناہوں کویا فرمایا: ہر چیز کومٹا دیتا ہے سوائے امانت کے اور امانت روزے میں بھی ہے اور گفتگو میں بھی اور سب سے سخت تر لوگوں کی دی ہوئی چیزوں کی امانت ہے۔(1)
میدان محشر کی رسوائی:
(5328)…حضرتِ سیِّدُنا زاذان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: میں ایک دن حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس گیا تو ریشمی اور یمنی کپڑے بیچنے والےان کے قریب بیٹھے ہوئے تھے میں نے عرض کی: اے ابو عبداللہ! میں ایک عجمی شخص ہوں اسی وجہ سے آپ نے ان کو قریب اور مجھے دور کیا ہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: قریب آجاؤ ۔ میں ان کے اتنا قریب ہو گیا کہ ہمارے درمیان اور کوئی نہ رہا ، میں نے ان کو فرماتے سنا: بندے یا بندی کے ہاتھ پکڑ کر اسے تمام اگلی پچھلی مخلوق کے سامنے کھڑا کر دیا جائے گا پھر ایک ندا کرنے والا ندا دے گا: یہ فلاں بن فلاں ہے اس پر جس کا حق ہو وہ آکر اپنا حق لے لے۔پس عورت خوش ہوجائےگی کہ وہ اپنے حق کے لیے اپنے بیٹے ، بھائی، باپ یا شوہر کے پاس جائے گی۔ پھر آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی:
فَلَاۤ اَنۡسَابَ بَیۡنَہُمْ یَوْمَئِذٍ وَّ لَا یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾ (پ۱۸،المؤمنون:۱۰۱)	
ترجمۂ کنز الایمان: تو نہ ان میں رشتے رہیں گے اور نہ ایک دوسرے کی بات پوچھے۔
 	پس اللہ عَزَّ  وَجَلَّبندے سے فرمائے گا: ان سب کو ان کے حقوق دو۔ بندہ عرض کرے گا: اے میرے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر، ۱۰/ ۲۱۹،حدیث:۱۰۵۲۷