Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
251 - 475
اتباعِ سنت:
(5323)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے کھڑے ہو کر پانی پیا اور فرمایا: اگر میں کھڑے ہو کر پیوں تویقیناً میں نے آقائے دو جہاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو کھڑے ہو کر پیتے دیکھا ہے اور اگر میں بیٹھ کر پیوں تویقیناً میں نے آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو بیٹھے ہوئے پیتے دیکھا ہے۔
ہمارا سَلام بارگاہِ مصطفٰےمیں:
(25-5324)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا کہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:لِلَّهِ مَلَائِكَةٌ سَيَّاحُونَ فِي الْاَرْضِ يُبَلِّغُوْنَنِيْ عَنْ اُمَّتِيَ السَّلَامَ یعنیاللہ عَزَّ  وَجَلَّکے کچھ فرشتے ہیں جو زمین میں سیر کرتے ہیں وہ میری امت کا سلام مجھ تک پہنچاتے ہیں۔(1)
حقوق العباد میں شہیدکی پکڑ:
(5326)…حضرتِ سیِّدُنااِبْنِ مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: راہِ خدا میں شہید ہونا تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے سوائے قرض کے کیونکہ یہ روزِ قیامت آدمی سے لیا جائے گا۔ چاہے وہ راہِ خدا کا شہید ہی کیوں نہ ہو۔ اس سے کہا جائے گا: اپنی امانت ادا کرو۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے ربّ! مجھے اس کی طاقت نہیں، دنیا تو اب میرے پاس رہی نہیں ہے۔ پس حکم ہو گا اسے ہاویہ(جہنم کی وادی)کی طرف لے جاؤ، کتنی بری ہے اس کو جننے والی اور کتنی بری ہے اس کی تربیت کرنے والی۔ چنانچہ اسے ہاویہ میں پھینک دیا جائے گا حتّٰی کہ وہ گرتے گرتے اس کی تہہ میں جا پہنچے گا، پھر اس کی امانت کو جسمانی صورت دی جائے گی وہ اس کو اٹھا کر اوپر کو چڑھے گی حتّٰی کہ جب وہ سمجھے گا کہ اب کامیاب ہونےہی والا ہوں  کہ اتنے میں پاؤں پھسلے گا اوراس امانت کے ساتھ ہی گر پڑے گا اور ہمیشہ(جب تک رب تعالیٰ چاہے) ایسے ہی گرتا رہے گا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے مزید فرمایا: امانت ہر چیز میں ہوتی ہے، وضو میں، روزے میں، غسْلِ جنابت میں اور ان سب میں سخت تر لوگوں کی امانتیں ہیں۔
	 حضرتِ سیِّدُنا زاذان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: میں حضرتِ سیِّدُنا براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ملا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر، ۱۰/ ۲۱۹، حدیث:۱۰۵۲۸،دون ”نی“