عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانکےساتھ صحرا (عید گاہ) کی طرف نکلا آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دیکھا کہ حَجَّاج بن یوسف کے پردے ہوا سے اڑ رہے ہیں تو فرمانے گے: اللہ کی قسم! یہ مفلس ہے۔ میں نے کہا: آپ ایسا کہہ رہے ہیں حالانکہ اس کے پاس اس جیسے اور بہت ہیں؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: اپنے دین میں مُفلس ہے۔
(5320)… اللہ عَزَّ وَجَلَّکا فرمان ہے: وَ اِنَّ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِکَ (پ۲۷،الطّور:۴۷)
ترجمۂ کنز الایمان: اور بے شک ظالموں کے لئے اس سے پہلے ایک عذاب ہے۔
حضرتِ سیِّدُنا زاذانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں:اس عذاب سے مراد عذاب قبر ہے۔
حضرت سیّدُنا زادان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کی مرویات
حضرتِ سیِّدُنا زاذانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاننے ان صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے روایات لی ہیں:حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود،حضرتِ سیِّدُنا جریر بن عبداللہ بجلی،حضرتِ سیِّدُنا سلمان فارسی اور حضرتِ سیِّدُنا براء بن عازبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ وغیرہ ۔
غسل جنابت میں احتیاط:
(5321)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتےہیں:حضورنبی پاک، صاحِبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:جس نے غسْلِ جنابت میں ایک بال بھی چھوڑااللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کےساتھ ایساایسافرمائےگا۔آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا:اسی وجہ سےمیں نےاپنےسرسےیا فرمایا: بالوں سے دشمنی کر لی۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاپنے سر کے بال کَتْرا کرتے تھے۔(1)
(5322)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں: حضور نبی اکرم، نورِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:مَعَ كُلِّ شَعْرَةٍ جَنَابَةٌیعنی ہربال میں جنابت ہوتی ہے۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: اسی وجہ سے میں نے اپنے سر سے دشمنی کر لی۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسند ابى داؤد الطیالسی،الجزء الاول، ص۲۵،حدیث:۱۷۵
2…ترمذی،کتاب الطھارة،باب ماجاء ان تحت...الخ،۱/ ۱۶۰،حدیث:۱۰۶، مختصراً عن ابی ھریرة