Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
25 - 475
حدیث سنائیں۔ حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے فرمایا: حضرتِ سیِّدُنا ابو موسٰی اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حدیث بیان فرمائی ہے کہ حضور نبی پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ لوگوں میں سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک حقیر ترین وہ شخص ہے جسے مسلمانوں کے کسی معاملے کا والی بنایاگیامگر اس نے عدل نہ کیا۔‘‘(1)
	یہ سن کر خلیفہ سلیمان بن عبدالملک کاچہرہ متغیر ہو گیااوردیر تک گردن جھکا کر بیٹھا رہا پھرسر اٹھا کر بولا: کوئی اور حدیث بیان کریں۔ فرمایا: مجھ سے ایک صحابِیِ رسول نے حدیث بیان کی۔ اِبْنِ شہاب زہری فرماتے ہیں: میرے خیال میں وہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلی المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ہیں۔ چنانچہ انہوں نے فرمایا کہ تاجدارانبیاء،محبوب کبریاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے قریش کی ایک کھانے کی دعوت میں بلایاتوارشادفرمایا:’’قریش پرتمہاراحق ہےاورلوگوں پرقریش کاحق ہےوہ رحم طلب کریں تورحم کرو،انصاف چاہیں تو عدل کرو اور امانت رکھوائیں تو ادا کروجو ایسانہ کرے تو اس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ،فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو،اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کا نہ توکوئی فرض قبول فرمائے گا نہ نفل۔‘‘(2)
	یہ سن کرخلیفہ سلیمان بن عبدالملک کا چہرہ متغیرہوگیااوردیر تک گردن جھکا کر بیٹھا رہا پھرسر اٹھا کر بولا: اور حدیث بیان کریں۔حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے فرمایا: حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے مجھ سے حدیث بیان کی کہ سب سے آخرمیں یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی: وَاتَّقُوۡا یَوْمًا تُرْجَعُوۡنَ فِیۡہِ اِلَی اللہِ٭۟ ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ وَہُمْ لَا یُظْلَمُوۡنَ﴿۲۸۱﴾٪  (پ۳،البقرة:۲۸۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اورڈرواس دن سے جس میںاللہکی طرف پھروگےاورہرجان کو اس کی کمائی پوری بھردی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔
سب سے زیادہ عاجزی کرنے والے:
(4617)…حضرتِ سیِّدُنا سفیان بنعُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…البدایة والنهایة ،احداث سنة   ست  و مائة  ، ۶/ ۳۸۰ 
2…مصنف ابن ابی شیبة  ،کتاب الفتن ،باب ما ذکر فی عثمان ،۸/ ۶۹۵، حدیث:۶۶ بتغیر