حضرت سیّدُنا ابو عَمْرو زاذان كِنْدِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی
ناصح اور مُسْتَجَابُ الدَّعْوَات، زیادہ سے زیادہ ثواب کی کوشش کرنے والےحضرتِ سیِّدُنا ابو عمرو زاذان کندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیتابعی بزرگ ہیں۔
دنیاوی غرض سےتلاوت کرنےکاانجام:
(5313)…حضرتِ سیِّدُنا زاذانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں:جواس لیےقرآن پڑھےتاکہ لوگوں سے دنیاوی فائدہ حاصل ہو تو وہ بروز قیامت اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر صرف ہڈیاں ہوں گی جن پر گوشت نہ ہو گا۔
(5314)…حضرتِ سیِّدُنا زاذان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاننے ایک دن کہا: اے اللہ! مجھے بھوک لگی ہے، اتنا کہنا تھا کہ طاق پر سےچکی کی مثل ایک روٹی آپ پر آگری۔
دیانت داری:
(5315)…حضرتِ سیِّدُنا زاذان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانسوتی کپڑا فروخت کیا کرتے تھے اور جب کوئی گاہک آتا تو کپڑے کا خراب حصہ اسے دکھاتے اور اس سے ایک ہی بھاؤ کرتے۔
(5316)…حضرتِ سیِّدُناسالم بن ابو حفصہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا زاذان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کپڑا بیچا کرتے تھے جب کپڑا دکھاتے تو اس کا خراب حصہ سامنے کرتے۔
(5317)…حضرتِ سیِّدُنازُبَید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا زاذان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانکو نماز پڑھتے دیکھا تو وہ ایسے تھے گویا ایک تنا ہے جسے زمین میں گھاڑ دیا گیا ہے۔
(5318)…حضرتِ سیِّدُنا زاذان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانعید کے دن مختلف راستوں سے گزرتے اور تکبیر کہتےاور اللہ کا ذکرکرتے کرتے عیدگاہ پہنچ جاتے۔
دین میں مفلس:
(5319)…حضرتِ سیِّدُنا عَیزار بن جَرْوَلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: عید کے دن میں حضرتِ سیِّدُنا زاذان