حضرت سیّدُنازِیاد بن حُدَیْر اَسدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی
تابعین کرام میں سے ایک انتہائی امانت ودیانت دار، فقیہ ومتقی اور کھرے عمل والے حضرتِ سیِّدُنا زیاد بن حُدَیْر اَسْلَمِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیہیں۔
امانت کی قَسم:
(5300)…حضرتِ سیِّدُنا خُنَاس بن سُحَیْمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: میں حضرتِ سیِّدُنازیاد بن حُدَیْررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے ساتھ کناسہ کی طرف سے آرہا تھا دورانِ گفتگو میں نے کہا:امانت کی قسم! یہ سن کر حضرتِ سیِّدُنا زیادرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہرونے لگے اور اتنا روئے کہ میں سمجھا شاید میں نے کوئی بہت بڑی بات کہہ دی ہے سو میں نے ان سے عرض کی:کیامیں نے کوئی غلط بات کہہ دی ہے؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا: ہاں! امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہامانت کی قسم کھانے سے سختی منع فرمایا کرتے تھے۔
(5301)…حضرتِ سیِّدُناربیع بن عتابعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّابفرماتےہیں: میں حضرتِ سیِّدُنازیاد بن حُدَیْررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکے ساتھ چل رہا تھا اتنے میں آپ نے ایک شخص کو امانت کی قسم کھاتے سنا، جب میں نے آپ کی طرف دیکھاتو آپ رو رہے تھے میں نے کہا: کیوں رو رہے ہیں؟ فرمایا: کیا تم نے اس شخص کو امانت کی قسم کھاتے نہیں سنا؟اگرمیری آنتوں کوکھرچاجائےحتّٰی کہ ان سےخون بہنےلگےتویہ مجھےامانت کی قسم کھانےسےزیادہ پسندہے۔
زمانہ کیوں برباد ہوتا ہے؟
(5302)…حضرتِ سیِّدُنا زِیاد بن حُدَیْررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی بارگاہ میں حاضر ہوا تو انہوں نے فرمایا:اے زیاد ٹوٹے پھوٹے گھر میں رہتے ہو یا مکمل گھر میں؟ میں نے عرض کی: مکمل گھر میں۔آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: سنو! عالِم کی لَغْزش، منافق کے جھگڑے اور گمراہ حکمرانوں سے زمانہ برباد ہو جاتا ہے۔
اسلام کو گرانے والی چیزیں:
(5303)…حضرتِ سیِّدُنا زیاد بن حُدَیْررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَر