کسی قصہ گو کے پاس مت بیٹھنا اور سعد بن عبیدہ اور شقیق کے تو قریب بھی مت جانا البتہ ابو وائل کے پاس جانے میں کوئی حرج نہیں۔ شقیق ضبی بہت برا عقیدہ رکھتاتھا۔
سیِّدُنا ابو عبدالرحمٰن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی مرویات
حضرتِ سیِّدُناابوعبد الرحمٰن سُلَمِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینےامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروق، امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعثمان بن عفان،امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلی بن ابو طالب،حضرتِ سیِّدُناابومسعود،حضرتِ سیِّدُناابو درداءاور دیگر کئی صحابَۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنسے احادیث روایت کی ہیں۔
(5296)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: (رکوع میں)اپنے گھٹنوں کو چھوؤ بے شک یہ تمہارے لیے سنت ہے۔
تعلیم قرآن کی فضیلت:
(5297)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعثمان بن عفانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَعَلَّمَهیعنی تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔(1)
حضرتِ سیِّدُناابو عبدالرحمٰن سُلَمِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینے فرمایا: یہی وہ بات ہے جس نے مجھے یہاں بٹھایا ہوا ہے(یعنی مسجد میں قرآن پاک پڑھانےکے لئے)۔
مراد پانے کا طریقہ:
(5298)…حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن سُلمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:ایک مرتبہ میں مسجد میں داخل ہوا تو امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْممنبر پر جلوہ فرما تھے اورفرما رہے تھے:حضور نبی پاک،صاحِبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّنے بنی اسرائیل کے ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وحی فرمائی کہ میری عبادت کرنے والے اپنے امتیوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی عبادت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری،کتاب فضائل القراٰن،با ب خیرکم من...الخ،۳/ ۴۱۰ ،حدیث:۵۰۲۷