جب فجر پڑھتا ہوں تو رات نماز شروع کرنے کے وقت جتنا چست تھا اس سے زیادہ تر و تازہ ہوتا ہوں ۔
دعا کے بدلے دعا دو:
(5291)…حضرتِ سیِّدُنا عطا بن سائب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناابو عبدالرحمٰن سُلَمِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیمسجد میں کھانا لایا کرتے اور کبھی کبھی مساکین راستے میں ہی ان کے سامنے آجاتے تو وہ وہیں ان کو کھانا کھلا دیتے، مساکین دعا دیتے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ کو برکت دے تو آپ بھی کہتے: بَارَکَ اللہُ فِیْکُمْ۔ یعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّتمہیں برکت دے۔آپ فرماتے تھے:اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا ہے: جب تم صدقہ کرو اور تمہارے لیے دعا کی جائے تو تم بھی ان کے لیے دعا کرو تاکہ جو تم نے صدقہ کیا ہے اس کا اجر وثواب باقی رہے۔
(5292)…حضرتِ سیِّدُناابو عبدالرحمٰن سُلَمِیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:بےشک فرشتہ صبح سویرے تمہارے پاس ایک رجسٹر کے ساتھ آتا ہے لہٰذا تم اس میں نیکی لکھواؤ کیونکہ جب اس رجسٹر کے شروع اور آخر میں نیکی ہو گی تو امید ہے دو نیکیوں کے درمیان جو خطائیں ہیں وہ معاف کر دی جائیں۔
بدمذہب سے بچو:
(5293)…حضرتِ سیِّدُنا عاصمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: جب حضرتِ سیِّدُناابو عبدالرحمٰنعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان اپنی مجلس شروع کرتے تو فرماتے: شقیق ضبی کے پاس بیٹھنے والا ہماری مجلس میں نہ بیٹھے اور نہ ہی کوئی خارجی اور اَبُو الاَحْوَص کےعلاوہ تمام قصہ گو بھی دور ہو جائیں۔
حضرتِ سیِّدُناعاصمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: ہم ابو الاحوص کے پاس بیٹھتے تھے، وہ عمدہ گفتگو کرتے تھے۔
(5294)…ایک مرتبہ شقیق ضبی نے حضرتِ سیِّدُناابو عبدالرحمٰن سُلَمِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیسے کہا: آپ لوگوں کو میرے پاس بیٹھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں دینی معاملات میں تمہیں گمراہ سمجھتا ہوں، اب تم بتاؤ تمہارا کیا خیال ہے۔
(5295)…حضرتِ سیِّدُناعاصم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: ہم حضرتِ سیِّدُناابو عبدالرحمٰن سُلَمِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کے پاس جایا کرتے تھے اوراس وقت ہم نو عمر لڑکے تھے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے: ابو الاحوص کے علاوہ