Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
241 - 475
 ہو گئے؟ ارشاد فرمایا: وہ منافق تھا، میں اس سے اس کا نفاق دور کر رہا تھا، مجھے یہ خوف ہوا کہ کہیں یہ کسی دوسرے کو خراب نہ کر دے۔(1)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرت سیّدُناابو عبد الرحمٰن سُلَمِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی
	تابعینِ کرام میں سے ایک روزہ دار و عبادت گزار، عام وخاص کے استاد بلکہ علما کو فیض یاب کرنے والے، بندگی میں فورًا لَبَّیْک کہنے والے اور تعلیم و تَعَلُّم میں انتہائی ماہر حضرت سیِّدُنا ابو عبدالرحمٰن سلمی عبداللہ بن حَبیب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبھی ہیں۔
(5288)…حضرتِ سیِّدُناعطا بن سائب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: ہم حضرتِ سیِّدُناابو عبد الرحمٰن سُلَمِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیکی حالَتِ نزع میں ان کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا: یقیناً میں اپنے ربّ عَزَّ  وَجَلَّسے امید لگائے ہوئے ہوں بے شک میں نے اس کے لیے80 رمضان روزے رکھے ہیں۔
40 سال قرآن پڑھایا:
(5289)…حضرتِ سیِّدُنا عبد الرحمٰن بن حُمَیْد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُناابو اسحاق سبیعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیسے سنا کہ حضرتِ سیِّدُناابوعبدالرحمٰن سلمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینے چالیس سال مسجد میں قرآن مجید پڑھایا ہے۔
پوری رات نوافل میں:
(5290)…حضرتِ سیِّدُنا شِمْر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کہتے ہیں: ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُناابو عبد الرحمٰن سُلَمِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے میرا ہاتھ پکڑا اور پوچھا: فرض نماز کے علاوہ کتنے نوافل پڑھتے ہو؟ ربّ تعالیٰ نے جو چاہا وہ میں نے ان کو بتا دیا۔ کہنے لگے: میں بھی تمہاری طرح ہوں نماز عشا پڑھ کر نفل پڑھنے کھڑا ہو جاتا ہوں اور 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسندحارث،کتاب الادب،باب فی مداراة الناس،۱/ ۷۹۲ ،حدیث:۸۰۰