Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
24 - 475
کہ تم نے وہ مال کہاں رکھاتھا؟“ اس نے عرض کی:جی ہاں! فلاں روشن دان میں۔ فرمایا:” تم نے جہاں رکھا تھا وہاں دیکھو۔‘‘جب قاصد نے روشن دان میں ہاتھ ڈالا وہاں ایک تھیلی ملی جس پر مکڑی جالا بن چکی تھی۔ چنانچہ اس نے وہ تھیلی لی اورامیر کی جانب چل پڑا۔
غلط فیصلہ کرنے والوں کا انجام :
(4615)…حضرتِ سیِّدُنامُطَہَّر بن ہَیْثَم بن حَجاج طائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ  خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے حج کا ارادہ کیا تودربان کو کہا: لوگوں میں اعلان کر دو کہ خلیفہ کا حکم ہے:’’کسی فقیہ کو میرے پاس بھیجوتاکہ میں مناسک حج کے بارے میں اس سے کچھ پوچھ سکوں۔‘‘حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کا وہاں سے گزرہوا تو لوگوں نے کہا: یہ طاؤس یمانی فقیہ ہیں۔دربان نےآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوپکڑ کر کہا: آپ خلیفہ کے سوالات کے جوابات دیجئے۔ آپ نے فرمایا:’’مجھے معاف کرو ۔“مگر دربان نہ مانا اور آپ کو خلیفہ کے پاس لے آیا۔حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان فرماتے ہیں: جب میں خلیفہ کےسامنےکھڑاہواتومیں نے(دل میں)کہا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّمجھ سےاس مجلس کےبارےمیں سوال فرمائے گا۔ پھر خلیفہ سے کہا:’’اے خلیفہ!جہنم میں ایک وادی ہے جس کے کنارے سے  ایک چٹان70سال  تک نیچے گرتی رہی یہاں تک کہ اس کی تہہ میں ٹھہرگئی۔کیا تم جانتے ہوکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے وہ کن کے لئے تیار فرمائی ہے؟‘‘خلیفہ نے کہا:نہیں، لیکناللہ عَزَّ  وَجَلَّنے جس کے لئے بھی اسے تیار فرمایا ہے اس کے لئے بربادی ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:”اسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اس کے لئے تیار فرمایا ہے جسے ربّ تعالیٰ نے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا لیکن اس نے  غلط فیصلہ کیا۔‘‘یہ سن کر خلیفہ سلیمان بن عبدالملک رونے لگا۔
حقیر ترین شخص:
(4616)…حضرتِ سیِّدُناامام اِبْنِ شِہاب زُہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی بیان کرتے ہیں کہ خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے  مکَّہ معظَّمہ میں ایک حسین وجمیل شخص کو دیکھا جس کے گرد لوگ جمع ہورہے تھے تومجھ سے پوچھا:اے اِبْنِ شہاب!یہ کون ہیں؟میں نے کہا:”اے خلیفہ!یہ طاؤس یمانی ہیں جنہوں نے  بہت سے صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی صحبت پائی ہے۔‘‘خلیفہ نے ان کو بلوایا، وہ آئے تو  خلیفہ نے کہا:آپ ہمیں بھی کوئی