Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
239 - 475
کپڑوں میں دیکھ رہا ہوں۔(1)
کوئی بھلائی میں کوئی برائی میں:
(83-5282)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور نبی رحمت، شفیعِ امتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ہر نماز کے وقت ایک پکارنے والا بھیجا جاتا ہے پس وہ کہتا ہے: اے لوگو! اٹھو اور جو آگ تم نے اپنے لیے بھڑکائی تھی اسے بجھاؤ۔چنانچہ لوگ اٹھتے ہیں پھر طہارت کرتے ہیں تو ان کے گناہ جھڑ جاتے ہیں حتّٰی کہ آنکھوں کے بھی پھر وہ نماز پڑھتے ہیں تو دو نمازوں کے درمیاں جو گناہ ہوئے وہ بخش دیے جاتے ہیں جب عصر کی نماز کا وقت آتا ہے پھر ایسا ہی ہوتا ہو، جب مغرب کا وقت ہو جائے پھر ایسا ہی ہوتا ہے اور جب عشا کا وقت آئے تب بھی ایسا ہی ہوتا ہے لہٰذا لوگ اس حال میں سو جاتے ہیں کہ بخشے ہوئے ہوتے ہیں،پھرآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:پس کوئی  بھلائی میں رات کرتا ہے اور کوئی برائی میں۔(2)
جنتی جوانوں کے سردار:
(5284)…حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ بن یمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا: تم حضور ساقِیِ کوثر، شافِعِ محشرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کب ملے تھے؟ میں نے کہا:میں تو فلاں وقت ملا تھا اس کے بعد سے ابھی تک نہیں ملا۔ والدہ صاحبہ نے مجھے بہت سست کہا تو میں نے عرض کی: اچھا اب چھوڑیے میں آج مغرب کی نماز حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ پڑھوں گااور اپنے اور آپ کے لیے ان سے دعائے مغفرت بھی کرواؤں گا۔چنانچہ میں وہاں حاضر ہوا تو آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنماز مغرب ادا فرما رہے تھے(میں وہیں رہا) حتّٰی کہ نماز عشا بھی آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پڑھائی اور مسجد سے نکلے تو راستے میں ایک شخص آپ سے گفتگو کرنے لگا جسے سن کر میں کچھ دور ہو گیا پھر قریب ہوا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے پیچھے  میری آہٹ سن کر فرمایا: کون ہے؟ میں نے عرض کی: حذیفہ۔ارشاد فرمایا:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند ابی یعلی،مسند عبد اللّٰہ بن مسعود،۴/ ۳۶۶،حدیث:۵۰۷۱
2…معجم کبیر،۱۰/ ۱۴۱،حدیث:۱۰۲۵۲