سادات کی شان:
(5277)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: فاطمہ نے اپنی عزت وپاکدامنی کی حفاظت کی لہٰذا اللہ عَزَّ وَجَلَّنے ان کی اولاد کو آگ پر حرام کر دیا۔(1)
تونگری کیا ہے؟
(5278)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ پیارےآقا، مکی مدنی مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسےپوچھا گیا تونگری کیا ہے؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے مایوس ہو جانا۔(2)
(5279)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور سیدعالَم، شافِعِ اُمَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے ہم سے دھوکا کیا وہ ہم میں سے نہیں اور فریبی اور دھوکے باز جہنم میں ہے۔(3)
40 حدیثیں یادکرنے کی فضیلت:
(5280)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:میری امت کےلیےجس نے40حدیثیں یادکیں جن کےذریعےاللہ عَزَّ وَجَلَّانہیں نفع عطا فرمائے تو اس سے کہا جائے گا: جنت کے جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ۔(4)
(5281)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےروایت ہےکہ پیارےآقا،مکی مَدَنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: گویا میں موسٰی بن عمران کو اس وادی میں احرام کے دو سفید
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مستدرک حاکم،کتاب معرفة الصحابة،باب فاطمة احصنت فرجھا...الخ،۴/۱۳۵،حدیث:۴۷۷۹
2…معجم کبیر،۱۰/ ۱۳۹،حدیث: ۱۰۲۳۹
3…معجم کبیر،۱۰/ ۱۳۸،حدیث:۱۰۲۳۴
4…العلل المتناھية لابن الجوزى،ابواب ما یتعلق بالحدیث،باب ثواب من حفظ… الخ،۱/ ۱۱۹،حدیث:۱۶۲