Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
237 - 475
(5274)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک رات حضور نبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنماز عشا کے واسطے مسجد میں تشریف نہ لائے اور اپنے اہل خانہ (ازواج یا بیٹیوں) کے پاس رکے رہے حتّٰی کے کافی رات بیت گئی توآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتشریف لے آئے اس وقت ہم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا تھا اور کوئی لیٹا ہوا تھاآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے خوشخبری دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اہل کتاب میں سے کوئی بھی ایسی نماز نہیں پڑھ رہا۔اس وقت  یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی: لَیۡسُوۡا سَوَآءًؕ مِنْ اَہۡلِ الْکِتٰبِ اُمَّۃٌ قَآئِمَۃٌ یَّتْلُوۡنَ اٰیٰتِ اللہِ اٰنَآءَ الَّیۡلِ وَہُمْ یَسْجُدُوۡنَ﴿۱۱۳﴾(پ۴،اٰل عمرٰن:۱۱۳)
ترجمۂ کنز الایمان:سب ایک سے نہیں کتابیوں میں کچھ وہ ہیں کہ حق پر قائم ہیں اللہ کی آیتیں پڑھتے ہیں رات کی گھڑیوں میں اور سجدہ کرتے ہیں۔(1)
قرآن کی خوب حفاظت کرو:
(5275)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور سرورِ عالمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اس قرآن کی خوب حفاظت کرو کیونکہ یہ بہت تیزی سے نکل جانے والا ہے، اور یہ لوگوں کے سینوں سے اس اونٹ سے بھی تیزی سے نکل جاتا ہے جس کی رسی کھولی جائے تو وہ اپنی جگہ کی طرف بھاگ کھڑا ہوتا ہےاور تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا بلکہ وہ بھلا دیا گیا۔ (2)
خلیفَۂ اول کا تقرر:
(5276)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: جب حبیبِ خداصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پر دہ فرمایا تو انصار نے کہا: ایک امیر ہم میں سے ہوگا اور ایک تم (یعنی مہاجرین ) میں سے۔ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: کیا آقائے دوجہاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ ابو بکر کو حکم دو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں؟ لہٰذا تم میں سے کون  اپنے لیے پسند کرتا ہے کہ وہ ابو بکر سے آگے بڑھے؟ انصار نے کہا:ہماللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پناہ مانگتے ہیں کہ ابو بکر(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) سے آگے بڑھیں۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم الکبیر،۱۰/ ۱۳۱،حدیث:۱۰۲۰۹
2…مستدرک حاکم، کتاب فضائل القراٰن،باب الامر بتعاھد القران...الخ،۲/ ۲۵۳،حدیث:۲۰۷۶
3…سنن الکبری للنسائی،کتاب الامامة والجماعة،باب ذکر الامامة...الخ،۱/ ۲۷۹،حدیث:۸۵۳