Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
235 - 475
 گا اور منافق ہی دشمنی رکھے گا۔(1)
سیِّدُنازبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی فضیلت:
(5268)…حضرتِ سیِّدُنا زر بن حبیشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے قاتل نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلی ُّالمرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکے پاس داخلے کی اجازت مانگی تو آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:بخدا! اِبْنِ صفیہ کا قاتل ضرور جہنم میں داخل ہو گا  بے شک میں نے حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے سنا: اِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُیعنی ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر ہیں۔(2)
(5269)…حضرتِ سیِّدُنا زر بن حبیش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکو فرماتے سنا: میں نے فتنے کی آنکھ پھوڑ کر رکھ دی اگر میں نہ ہوتا تو اہل نہر اور اہل جمل قتل نہ ہوتے اور اگر مجھےیہ خوف نہ ہوتا کہ تم عمل کرنا چھوڑ دو گے تو میں تمہیں ضرور وہ بات بتاتا جس کا فیصلہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے تمہارے نبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبان پر جاری فرمایا ہے(وہ فیصلہ)ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے اس راہ ہدایت کو پہچانا جس پر ہم ہیں اور اہل نہر اور اہل جمل کی گمراہی کو دیکھتے ہوئے انہیں قتل کیا۔ (3) 
(5270)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم، نورِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے تمہارے لیے گھوڑے اور غلام کی زکوٰۃ معاف کر دی لہٰذا اس کے علاوہ اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کرو ۔(4)
شب قدر کی پہچان:
(5271)…حضرتِ سیِّدُناابی بن کعبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:شب قدر (رمضان المبارک  کی )ستائیسویں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب علی بن ابی طالب،۵/ ۴۱۲،حدیث:۳۷۵۷،بدون”ان ابنتی فاطمة...والبر“
2…بخاری،کتاب فضائل اصحاب النبی،با ب منا قب زبیر بن العوام،۲/ ۵۳۹،حدیث: ۳۷۱۹،عن جابر
3…سنن الکبری للنسائی،کتاب الخصائص،با ب ثواب من قاتلھم،۵/ ۱۶۵،حدیث:۸۵۷۴
4…سنن النسائی،کتاب الزکاة،باب زکاة الورق،ص۴۰۷،حدیث:۲۴۷۴،بتغیرقلیل