Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
234 - 475
سیِّدُنازر بن حبیش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات 
	حضرتِ سیِّدُنا زر بن حبیش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے خلفائے راشدین عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی صحبت پائی ہے اور امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن خطاب اور امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلی بن ابو طالبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے احادیث بھی سنی ہیں اور صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے علما یعنی حضرتِ سیِّدُناابی بن کعب،حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود اور حضرتِ سیِّدُناحذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے علم کے موتی بھی سمیٹے ہیں۔
نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نصیحتیں: 
(5263)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے:حضور نبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  کوئی بھی مرد عورت کے ساتھ تنہا ئی اختیار نہ کرے کیونکہ وہاں تیسرا شیطان ہوتا ہے، جو جنت کے وسط میں جگہ چاہتا ہے وہ جماعت کو لازم پکڑ لے کیونکہ شیطان تنہا شخص کے ساتھ ہوتاہے اوردو سے دور ہوتا ہےاور جسے اپنی برائی بری لگے اور نیکی خوش کرے تو وہ مومن ہے۔(1)
سیِّدُناعلی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی فضیلت:
(66-65-5264)…حضرتِ سیِّدُنا زر بن حبیش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو فرماتے سنا:  قسم ہے اس ذات کی جس نے بیج کو پھاڑا، ہر جاندار کو پیدا کیا اور عظمت کو اپنی چادر بنایا! حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے تاکیدًا ارشاد فرمایا:لَا يُحِبُّكَ اِلَّا مُؤْمِنٌ وَلَا يَبْغَضُكَ اِلَّا مُنَافِقٌیعنی  تم سے مومن ہی محبت رکھے گا اور منافق ہی دشمنی رکھے گا۔(2)
(5267)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمروایت کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:بے شک میری بیٹی فاطمہ سے نیک وبد دونوں ہی محبت رکھیں گے اور حضور نے میرے لیے اس بات کی تاکید فرمائی کہ تم سے مومن ہی محبت رکھے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی،کتاب الفتن،باب ما جا فی لزوم الجماعة،۴/ ۶۷،حدیث:۲۱۷۲
2… ترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب علی بن ابی طالب،۵/ ۴۱۲،حدیث:۳۷۵۷