Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
230 - 475
وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا:لَيْسَ يَنْبُتُ لَحْمٌ مِنْ سُحْتٍ فَيَدْخُلَ الْجَنَّة یعنی حرام سے پرورش پانے والا گوشت جنت میں داخل نہیں ہو سکتا۔(1)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرت سیّدُنازِر بن حُبَیش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
	حضرتِ سیِّدُنازر بن حبیش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تابعی بزرگ ہیں آپ صبح سویرے رخت سفر باندھنے والے اورمحافل میں وعظ و نصیحت کرنے والے تھے، آپ نے علم کےلیے سفر اوراخروی فائدے کے لئے جہاد کیااور جب حصولِ کمال کی خاطر مشقتیں برداشت کیں تو شرمندگی سے محفوظ اور وصالِ محبوب میں ثابت قدم رہے۔
صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے ملاقات:
(5250)…حضرتِ سیِّدُنازر بن حبیش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے کوفہ والوں کے قافلے میں سفرکیااورخداکی قسم!مجھےاس سفرپرحضور ساقِیِ کوثر،شافِعِ محشرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےانصارومہاجرین صحابہ کی ملاقات نے بر انگیختہ کیا چنانچہ جب میں مدینہ پہنچا تو حضرتِ سیِّدُنااُبَی بن کَعْب اور حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمٰن بن عَوْفرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکی صحبت کو مضبوطی سے اپنا لیا۔
(5251)…حضرتِ سیِّدُنا زر بن حبیشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نےامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عثمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکےدورِخلافت میں سفراختیارکیااورمجھےاس سفرپراصحابِ رسولعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی ملاقات کے شوق نے ابھارا چنانچہ میں حضرتِ سیِّدُناصَفْوان بن عَسَّال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے ملا تو عرض کی: کیا آپ نے حضور نبی پاک، صاحب لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ملاقات کی ہے؟ انہوں نے فرمایا:ہاں اور میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ بارہ غزوات میں بھی شریک ہوا ہوں۔
لیلۃ القدر ستائیسویں شب ہے:
(5252)…حضرتِ سیِّدُنازربن حبیشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:جب میں مدینےگیاتومسجدمیں داخل 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر، ۱۱/ ۱۷۴،حدیث:۱۱۵۴۴، بتغیر قلیل