Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
229 - 475
 میں یہ بھی ہے کہ بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بندے کو آزمائش میں مبتلا کرتا ہے کیونکہ وہ اپنے بندے کی آواز سننے کو محبوب رکھتا ہے۔ 
ہم پیروی کرنے کو تیار ہیں:
(5248)…حضرتِ سیِّدُنا کردوسرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:قریش کے سردار حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس سے گزرے تو اس وقت آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس حضرتِ صُہَیب اور حضرتِ خَبَّاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بھی موجود تھے، ان سرداروں نے کہا:اے محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)!کیا یہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ہمارے مقابلے میں احسان کیا  ہے؟ اگر آپ انہیں نکال دیں تو ہم آپ کی پیروی کرنے کو تیار ہیں۔ اس وقت اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے یہ آیت ِمبارکہ نازل فرمائی: 
وَلَا تَطْرُدِ الَّذِیۡنَ یَدْعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالْغَدٰوۃِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجْہَہٗ ؕ مَا عَلَیۡکَ مِنْ حِسَابِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ وَّمَا مِنْ حِسَابِکَ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَتَطْرُدَہُمْ فَتَکُوۡنَ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۲﴾وَکَذٰلِکَ فَتَنَّا بَعْضَہُمۡ بِبَعْضٍ لِّیَقُوۡلُوۡۤا اَہٰۤؤُلَآءِ مَنَّ اللہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡۢ بَیۡنِنَا ؕ اَلَیۡسَ اللہُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰکِرِیۡنَ ﴿۵۳﴾  (پ۷،الانعام:۵۲، ۵۳)
ترجمۂ کنز الایمان: اور دور نہ کرو انہیں جو اپنے رب کو پکارتے ہیں صبح اور شام اس کی رضا چاہتے تم پر ان کے حساب سے کچھ نہیں اور ان پر تمہارے حساب سے کچھ نہیں پھر انہیں تم دور کرو تو یہ کام انصاف سے بعید ہےاور یونہی ہم نے ان میں ایک کو دوسرے کے لیے فتنہ بنایا کہ مالدار کافر محتاج مسلمانوں کو دیکھ کر کہیں کیا یہ ہیں جن پر اللہنے احسان کیا ہم میں سے کیا اللہخوب نہیں جانتا حق ماننے والوں کو۔(1)
حرام سے پلنے والا گوشت:
(5249)…حضرتِ سیِّدُنا کردوسرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا حذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مدائن میں ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:  اے لوگو! اپنے لڑکوں کی کمائی کی دیکھ بھال کیا کرو اگر وہ حلال کی ہو تو کھاؤ اور حلال کی نہ ہو تو چھوڑ دو کیونکہ میں نے حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر، ۱۰/ ۲۱۷،حدیث:۱۰۵۲۰