(5239)…حضرتِ سیِّدُناابراہیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا ہمام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ! مجھے مختصر سی نیند سے چاک وچوبند کر دے اور رات بھر اپنی عبادت کرنے کی توفیق عطا فرما۔ چنانچہ آپ بیٹھے بیٹھے ہی تھوڑی دیر کی نیند کر لیا کرتے تھے۔
سیِّدُناہمام بن حارث عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَارِثْ کی مرویات
حضرتِ سیِّدُنا ہمام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود ، حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ اور دیگر صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے احادیث لی ہیں۔
(5240)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اَلْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مِنَ السُّنَّةِ یعنی جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے۔(1)
چغلخور جنت میں نہیں جائے گا:
(5241)…حضرتِ سیِّدُناہمام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا حذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے کسی نے کہا کہ فلاں شخص بادشاہوں تک باتیں پہنچاتا ہے تو آپ نے فرمایا: میں نے حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سنا کہ’’ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ یعنی چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔‘‘(2)
میرے بعد کوئی نبی نہیں:
(43-5242)… حضرتِ سیِّدُناحذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتےہیں کہسیّدُالْمُرْسَلِیْن،خَاتَمُ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:میری امت میںکَذَّاباوردَجَّال(انتہائی جھوٹے فریب کار) ہوں گے ان میں سے چار عورتیں بھی ہوں گی اور میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں۔(3)
بنی اسرائیل تمہارے بھائی ہیں:
(5244)…حضرتِ سیِّدُناہمام بن حارث عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ ارِثْ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا حذیفہرَضِیَ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر،۱۰ / ۲۱۲ ،حدیث:۱۰۵۰۱
2…بخاری،کتاب الادب،باب ما یکرہ من النمیمة، ۴/ ۱۱۵،حدیث:۶۰۵۶
3…معجم کبیر، ۳/ ۱۶۹،حدیث:۳۰۲۶