سیِّدُنا سوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مرویات
حضرتِ سیِّدُناسویدبن غفلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناابوبکر صدیق،امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر فاروق، حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود، حضرتِ سیِّدُنا بلال اور دیگر صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے احادیث روایت کی ہیں۔
(5233)…حضرتِ سیِّدُنا سویدبن غفلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حجر اسود کو بوسہ دیا اور فرمایا: میں نےحضور نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو دیکھا ہے کہ وہ تجھے بہت چاہتے تھے۔(1)
ریشمی لباس کا حکم:
(35-5234)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مقام جابیہ پر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ریشم پہننے سے منع فرمایا سوائےدو یا تین یا چار انگل کے(2)۔(3)
حضرتِ سیِّدُنا سوید بن غفلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے حدیث روایت کی ہے جو کہ عقل کی فضیلت کے بارے میں ہے، اسے ہم نے کتاب (کی پہلی جلد)کے مقدمے میں ذکر کر دیا ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…نسائی،کتاب مناسک الحج،باب استیلام الحجر الاسود،ص ۴۷۸، حدیث:۲۹۳۳
2…مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح ، جلد6، صفحہ97 پر اس حدیث مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں: فتاوی قاضی خاں میں ہے کہ امام اعظم وصاحبین کے نزدیک اگر کسی کپڑے میں چار انگلی تک ریشمی پھول، ریشمی بیل بوٹے ہوں تو مرد کو حلال ہے چار انگل حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے معتبر ہیں جو ہمارے ایک بالشت کے قریب ہیں، یہ چار انگل ایک جگہ کے معتبر ہیں۔ اگر قبا یا اچکن میں میں جگہ جگہ ریشمی بیل بوٹے ہوں کہ ہر ایک ایک بالشت سے کم ہو مگر جب ملاؤ تو بالشت سے زیادہ ہو جائیں وہ حلال ہے کہ ایک جگہ کا اعتبار ہے۔
3…ترمذی،کتاب اللباس،باب ماجاء فی الحریر و الذھب، ۳/ ۲۷۸،حدیث:۱۷۲۷،دون”لبس“
مسلم،کتاب العلم، باب استحباب تقبیل الحجر، ص ۶۶۲،حدیث:۱۲۷۱