Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
223 - 475
پوچھا: اتنی سخت دوپہرمیں تمہیں کس چیزنےنمازپراُبھارا؟آپ نےفرمایا:میں نےیہ نماز(یعنی نمازِظہر) امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناابو بکر اورامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے ساتھ پڑھی ہے۔
روٹی کا ٹکڑا اور نمک:
(5231)…حضرتِ سیِّدُنا عمران بن مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: جب حضرتِ سیِّدُناسوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو بتایا جاتا کہ فلاں کو اتنا اتنا دیا گیا ہےاور فلاں کو قاضی بنا دیا گیا ہے تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے:  میرے لیے میری روٹی کا ٹکڑا اور نمک کافی ہے۔
عذابِ جہنم کی کیفیت:
(5232)…حضرتِ سیِّدُنا سویدبن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّجہنمیوں کو عذاب ہی میں رکھنے کا ارادہ فرمائے گا تو ان میں سے ہر ایک کے لیے اس کے برابر کا ایک تابوت آگ سے بنائے گا، پھر ان سب تابوتوں کو آگ کے تالے لگا دے گا، اس کے ہر تختے  میں آگ کی کیلیں ہوں گی، پھر اس تابوت کو ایک دوسرے آگ کے تابوت میں رکھ  کر تالا لگا دیا جائے گااور پھر اس تابوت کو بھی آگ کے ایک اور تابوب میں رکھ کر تالے لگا دیئے جائیں گے، پھر ان کے درمیان آگ بھڑکا دی جائے گی تو ہر ایک یہی سمجھے گا کہ صرف میں ہی آگ میں ہوں۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:  لَہُمۡ مِّنۡ فَوْقِہِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنۡ تَحْتِہِمْ ظُلَلٌ   (پ۲۳،الزمر:۱۶)	
ترجمۂ کنز الایمان: ان کے اوپر آگ کے پہاڑ ہیں اور ان کے نیچے پہاڑ۔
	ایک اور مقام پر ارشاد ہوتا ہے: لَہُمۡ مِّنۡ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّ مِنۡ فَوْقِہِمْ غَوَاشٍ (پ۸،الاعراف:۴۱)
ترجمۂ کنزالایمان:اُنہیں آگ ہی بچھونااورآگ ہی اوڑھنا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیانت کی تعریف
۞اجازتِ شرعی کےبغیرکسی کی امانت میں تصرف کرناخیانت کہلاتاہے۔
(عمدةالقاری،۱/ ۳۲۸)