Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
222 - 475
(5224)…حضرتِ سیِّدُناحَنَش بن حارث نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:  میں نے حضرتِ سیِّدُناسوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو دیکھا کہ آپ مسجد میں ہمارے پاس  سےاپنی زوجہ کے ساتھ گزرے اس کا تعلق بنو اسد قبیلہ سے تھااور اس وقت آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی عمر 127برس تھی۔
116 سال کی عمر میں شادی:
(5225)…حضرتِ سیِّدُناعاصمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا سوید بن غفلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے116سال کی عمر میں شادی کی اور آپ ہمیں نماز جمعہ پڑھانے کے لئے پیدل آیا کرتے تھے۔
120 سال کی عمر میں نمازِ تراویح کی امامت:
(5226)…حضرتِ سیِّدُناولید بن علیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: میرے والد نے بتایا کہ حضرتِ سیِّدُنا سوید بن غفلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہماہ رمضان میں ہمیں ترایح پڑھایا کرتے تھے اور اس وقت آپ کی عمر 120 سال کے قریب تھی۔
(5227)…حضرتِ سیِّدُنا حنش بن حارث عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَارِثْ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا سوید بن  غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو127 برس کی عمر میں مسجد میں نماز پڑھتے اور دعا مانگتے  دیکھا۔
(5228)…حضرتِ سیِّدُنا عمران بن مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا سوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ موذن کے قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ کہنے سے پہلے ہی تکبیر کہہ لیتے تھے۔
(5229)…حضرتِ سیِّدُنا سویدبن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: اگر مجھ میں بستی والوں کا موذن بننے کی طاقت ہوتی تو ضرور بن جاتا(کیونکہ آپ بہت ضعیف ہو چکے تھے حالانکہ اس سے پہلے اذان دیا کرتے تھے)۔
دوپہر میں اذان:
(5230)…حضرتِ سیِّدُنا علی بن مدرک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا سوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے سخت گرمی کی دوپہر میں اذان دی تو حجاج نے سن لی اس وقت وہ اپنی خانقاہ میں تھاکہنے لگا:اس موذِّن کومیرےپاس لاؤ۔چنانچہ حضرتِ سیِّدُناسویدبن غفلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکولایاگیاتوحجاج نے