علی کو دوست رکھو:
(5220)… حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ بن یمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: نبی اکرم، نورِ مُجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو میری زندگی جیسی زندگی، میری وفات جیسی وفات اور اس یاقوتی دستے کو تھامنا پسند کرے جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّنے فرمایا: کُنْ(ہو جا) تو وہ ہوگیا تو اسے چاہیےکہ وہ میرے بعد علی بن ابو طالب کو دوست رکھے۔(1)
40 سال نماز پڑھی ہی نہیں:
(5221)…حضرتِ سیِّدُنا زید بن وہب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناحذیفہ بن یمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک شخص کو نماز میں کوتاہی کرتے دیکھا تو اس سے پوچھا: تم اس طرح کب سے نماز پڑھ رہے ہو؟ اس نے کہا: چالیس سال سے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: تم نے چالیس سال سے نماز پڑھی ہی نہیں، اگر تم مر جاتے اور تمہاری نماز کی حالت یہی رہتی تو یقیناً تمہاری موت دیْنِ محمد پر نہ ہوتی۔ پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو بتایا گیا کہ اس شخص نے اپنی نماز اچھی اور کامل کر لی ہے۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
حضرت سیِّدُنا سوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
حضرتِ سیِّدُناابو اُمَیَّہ سوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی تابعی بزرگ ہیں اور اذان ونماز آپ کا پسندیدہ عمل تھاجو انتہائی عمر میں بھی جاری رہا اور فتنے بھی آپ کی عقل پر اثر انداز نہ ہو سکے۔
(23-5222)…حضرتِ سیِّدُناسوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں حضورنبی پاک، صاحب لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ایک سال چھوٹا ہوں۔ مزید فرماتے ہیں: ہمارے پاس حضور نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تصدیق کرنے والے آئے، میں نے ان کے ساتھ نماز بھی پڑھی مگر میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ملاقات نہ کر سکا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…معجم کبیر،۵/ ۱۹۴،حدیث:۵۰۶۷، عن زید ابن ارقم، بتغیر قلیل